Homeاُردو ...فارن سروس انسٹیٹیوٹ میں تاریخ نویسی کے دفتر کی جانب سے امریکہ کے خارجہ تعلقات 1981 تا 1988، مجموعہ چہارم، سوویت یونین، جنوری 1983 تا مارچ 1985 کا اجرا hide فارن سروس انسٹیٹیوٹ میں تاریخ نویسی کے دفتر کی جانب سے امریکہ کے خارجہ تعلقات 1981 تا 1988، مجموعہ چہارم، سوویت یونین، جنوری 1983 تا مارچ 1985 کا اجرا اُردو ترجمہ 16 فروری 2021 امریکی دفتر خارجہ دفتر برائے ترجمان 16 فروری 2021 یہ دستاویزی مجموعہ خارجہ تعلقات پر تحریری سلسلے کے مجموعوں کے ذیلی سلسلے کا حصہ ہے جن میں صدر رونلڈ ریگن کی انتظامیہ کے خارجہ پالیسی سے متعلق فیصلوں کو قلمبند کیا گیا ہے۔ یہ دستاویزی مجموعہ جنوری 1983 سے مارچ 1985 تک سوویت یونین کے بارے میں ریگن انتظامیہ کی پالیسی میں ہونے والی پیشرفت سے متعلق ہے۔ ان دستاویزات سے ظاہر ہوتا ہے کہ کیسے امریکی انتظامیہ کے حکام نے سوویت یونین کے ساتھ اسلحے پر کنٹرول، انسانی حقوق، علاقائی امور اور دوطرفہ تعلقات کے حوالے سے چار حصوں پر مشتمل ایجنڈا بنایا اور پھر سوویت حکام کے ساتھ ملاقاتوں کے دوران ان بہت سے امور پر امریکہ کی پوزیشن کو بہتر بنایا۔ اس مجموعے میں 1983 کے نزاعی مہینوں میں سردجنگ کے ان متعدد لمحات کا تذکرہ بھی ہے جن میں دونوں ممالک کے مابین اشتعال کی کیفیت عروج پر تھی۔ ان میں مارچ 1983 میں صدر ریگن کے تزویراتی دفاعی اقدام (ایس ڈی آئی) کا اعلان، 31 اگست 1983 کو سوویت یونین کی جانب سے مسافر بردار ہوائی جہاز کے اے ایل 007 کا گرایا جانا، اور نومبر 1983 کے اواخر میں نیٹو اتحاد کے متعدد ممالک کی جانب آئی این ایف میزائلوں کی تنصیب شامل ہے جو اسلحے پر کنٹرول سے متعلق جنیوا میں ہونے والے مذاکرات سے سوویت یونین کی واپسی کا باعث بنی۔ اس مجموعے میں 1983 میں روس کے ‘جنگی خطرے’ اور نومبر 1983 میں نیٹو کی جوہری مشق ایبل آرچر (ضمیمہ اے دیکھیے) سے متعلق منتخب دستاویزات بھی شامل ہیں۔ ان مسائل کے باوجود وزیر خارجہ جارج شلز اور دوسروں نے چار حصوں پر مشتمل ایجنڈے کے ساتھ آگے بڑھنے اور امریکہ سوویت تعلقات میں مزید بات چیت کو فروغ دینے پر اصرار کیا۔ اس کا نتیجہ اسلحے پر کنٹرول سے متعلق تین خطوط پر نئی بات چیت شروع کرنے کی غرض سے معاہدے کی صورت میں نکلا جسے جوہری و خلائی مذاکرات بھی کہا جاتا ہے اور اس میں سٹارٹ، آئی این ایف اور ڈیفنس اینڈ سپیس شامل ہیں۔ اس بات چیت کا آغاز مارچ 1985 میں ہوا۔ یہ دستاویزی مجموعہ الزبتھ سی چارلز نے مرتب و مدون کیا۔ یہ مجموعہ اور یہ پریس ریلیز دفتر خارجہ کے شعبہ تاریخ نویسی کی ویب سائٹ کے لنک https://history.state.gov/historicaldocuments/frus1981-88v04 پر دستیاب ہے یا اس مجموعے کی نقول 1-866-512-1800 (ڈی سی ایریا 202-512-1800) پر بلامعاوضہ فون کال کے ذریعے منگوائی جا سکتی ہیں۔ مزید معلومات کے لیے history@state.gov پر رابطہ کیجیے۔ اصل عبارت پڑھنے کا لنک: https://www.state.gov/office-of-the-historian-foreign-service-institute-release-of-foreign-relations-of-the-united-states-1981-1988-volume-iv-soviet-union-january-1983-march-1985/ یہ ترجمہ ازراہ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔