An official website of the United States Government Here's how you know

Official websites use .gov

A .gov website belongs to an official government organization in the United States.

Secure .gov websites use HTTPS

A lock ( ) or https:// means you’ve safely connected to the .gov website. Share sensitive information only on official, secure websites.

وائٹ ہاؤس
18 مئی، 2022

میں فِن لینڈ اور سویڈن کی جانب سے نیٹو میں شمولیت کے لیے درخواستیں دیے جانے کے تاریخی اقدام کا گرمجوش خیرمقدم اور ان کی بھرپور حمایت کرتا ہوں اور فِن لینڈ اور سویڈن کو تاریخ کے اس مضبوط ترین دفاعی اتحاد میں فوری طور پر شامل کرنے کے لیے امریکہ کی کانگریس اور اپنے نیٹو اتحادیوں کے ساتھ کام کرنے کا منتظر ہوں۔

سویڈن اور فِن لینڈ نے نیٹو کی رکنیت حاصل کرنے کا یہ اہم فیصلہ اپنے ہاں مفصل اور جامع جمہوری طریقہ ہائے کار کے بعد کیا ہے۔ نیٹو اتحاد یورپ اور شمالی امریکہ میں ایک بلین لوگوں کی سلامتی کی ضمانت دیتا ہے جو جمہوری اصولوں اور یورپ سمیت دنیا بھر میں امن اور خوشحالی کے ہمارے تصور کے بارے میں اپنے مشترکہ عزم کے ذریعے باہم متحد ہیں۔ نیٹو اور آرٹیکل 5 سے متعلق میرا عزم انتہائی مضبوط ہے۔

فِن لینڈ اور سویڈن امریکہ کے دیرینہ اور قابل اعتماد شراکت دار ہیں۔ یہ دونوں ممالک نیٹو میں شمولیت اختیار کر کے ہمارے دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنائیں گے اور پورے ماورائے اوقیانوس اتحاد کو فائدہ پہنچائیں گے۔ امریکہ اپنے نیٹو اتحادیوں کے ساتھ مل کر بحیرہ بالٹک کے خطے میں اپنی طاقتور فوجی مشقیں جاری رکھے گا اور وہاں اپنی عسکری موجودگی برقرار رکھے گا۔ اب جبکہ نیٹو کی رکنیت کے لیے ان ممالک کی درخواستوں پر غور ہو رہا ہے تو امریکہ فِن لینڈ اور سویڈن کے ساتھ مل کر اپنی مشترکہ سلامتی کو لاحق کسی بھی طرح کے خطرات کے خلاف چوکس رہے گا اور کسی بھی جارحیت یا جارحیت کے خطرے کو روکے گا اور اس کا مقابلہ کرے گا۔

میں کل فِن لینڈ کے صدر ساؤلی نیئنسٹو اور سویڈن کی وزیراعظم میگڈالینا اینڈرسن کا واشنگٹن میں خیرمقدم کرنے کا منتظر ہوں تاکہ ہم نیٹو میں ان کی درخواستوں اور یورپ کی سلامتی پر مزید مشاورت کر سکیں۔


اصل عبارت پڑھنے کا لنک: https://www.whitehouse.gov/briefing-room/statements-releases/2022/05/18/statement-by-president-biden-on-the-applications-to-nato-by-finland-and-sweden/ 

یہ ترجمہ ازراہ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔

U.S. Department of State

The Lessons of 1989: Freedom and Our Future