وائٹ ہاؤس
برائے فوری اجرا
27 جنوری 2021
قومی سلامتی کے مشیر سلوین نے آج انڈیا کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول سے فون پر بات چیت کی۔ سلوین نے جمہوریت سے ہماری مشترکہ وابستگی کی بنیاد پر قائم مضبوط اور پائیدار امریکہ-انڈیا تزویراتی شراکت سے صدر بائیڈن کی وابستگی کی توثیق نو کی۔ دونوں ہم منصبوں نے ہند۔الکاہل خطے میں قریبی تعاون جاری رکھنے،علاقائی سلامتی کے فروغ اور عالمگیر مسائل بشمول کوویڈ۔19 اور ماحولیاتی تبدیلی پر باہمی اشتراک کے لیے کوششوں کی تجدید کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا۔
اصل عبارت پڑھنے کا لنک:
https://www.whitehouse.gov/briefing-room/statements-releases/2021/01/27/readout-of-national-security-advisor-jake-sullivan-call-with-national-security-advisor-ajit-doval-of-india/
یہ ترجمہ ازراہ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔