امریکی دفتر خارجہ
ترجمان کا دفتر
برائے فوری اجراء
23 فروری، 2022
جنوب و وسطی ایشیا سے متعلق امور کے معاون وزیر خارجہ ڈونلڈ لو 23 تا 25 فروری 2022 کیلی فورنیا کا دورہ کریں گے جہاں وہ بے ایریا میں مختلف طبقہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں سے ملیں گے۔ معاون وزیر خارجہ تارکین وطن اور وینچر کیپیٹل، صنعت اور ٹٰیکنالوجی کے شعبوں کے رہنماؤں اور کیلی فورنیا میں افغانوں کی نوآباد کاری کے عمل میں حصہ لینے والوں اور منتخب حکام کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے۔ یہ ملاقاتیں سرکاری و نجی تعان کو مضبوط بنانے، جنوب اور وسطی ایشیا میں امریکہ کے کاروباری تعلقات کو وسعت دینے اور افغانوں کی نوآباد کاری کے عمل سے متعلق فریقین کے ساتھ مشاورت کے مواقع فراہم کریں گی۔
علاوہ ازیں اس دورے میں خاص طور پر سرکاری و نجی شراکتوں کے ذریعے خواتین کی معاشی ترقی میں مدد دینے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ امریکہ۔ پاکستان ویمن کونسل اور خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنانے کے لیے امریکہ۔ انڈیا اتحاد ایسی شراکتوں کی نمایاں مثال ہیں۔
معاون وزیر خارجہ لو کی کیلی فورنیا میں ملاقاتیں 2022 میں اندرون ملک لوگوں سے روابط قائم کرنے کے متعدد پروگراموں کی پہلی کڑی ہوں گی جن کا مقصد امریکہ کی خارجہ پالیسی کو امریکی عوام کے ساتھ وسیع طور سے مربوط کرنا ہے۔
ذرائع ابلاغ اس بارے میں سوالات کے لیے براہ مہربانی SCA-Press@state.gov پر رابطہ کریں۔
اصل عبارت پڑھنے کا لنک: https://www.state.gov/assistant-secretary-for-south-and-central-asian-affairs-lus-travel-to-california/.
یہ ترجمہ ازراہ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔