Homeاُردو ...معاون وزیر خارجہ برائے جنوب و وسطی ایشیائی امور ڈونلڈ لو کا کرغیز ریپبلک، ازبکستان، تاجکستان اور قازقستان کا دورہ hide معاون وزیر خارجہ برائے جنوب و وسطی ایشیائی امور ڈونلڈ لو کا کرغیز ریپبلک، ازبکستان، تاجکستان اور قازقستان کا دورہ اُردو ترجمہ 22 مئی 2022 امریکی دفتر خارجہ ترجمان کا دفتر 22 مئی، 2022 جنوب و وسطی ایشیائی امور کے لیے معاون وزیر خارجہ ڈونلڈ لو 23 تا 27 مئی کرغیز ریپبلک، ازبکستان، تاجکستان اور قازقستان کا دورہ کرنے والے امریکی وفد کی قیدت کریں گے۔ اس دورے کا مقصد خطے کے ساتھ امریکہ کے تعلقات کو مضبوط کرنا اور وسطی ایشیا کو مزید مربوط، خوشحال اور محفوظ بنانے کے لیے مشترکہ کوششوں کو فروغ دینا ہے۔ امریکہ کا وفد روس اور وسطی ایشیا کے لیے قومی سلامتی کونسل کے سینئر ڈائریکٹر ایرک گرین، افغانستان، پاکستان اور وسطی ایشیا سے متعلق امور کے لیے نائب معاون وزیر دفاع ریبیکا زِمرمین، امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی کی نائب معاون منتظم برائے ایشیا انجلی کور اور امریکہ کے بین الاقوامی ترقیاتی مالیاتی ادارے کے نائب چیف آف سٹاف برائے پالیسی ناز الخطاب پر مشتمل ہے۔ یہ وفد کرغیز ریپبلک میں کرغیزستان کے اعلیٰ حکام، سول سوسائٹی کےارکان اور معاشی رہنماؤں سے ملاقاتیں کر کے ایسی راہیں تلاش کرے گا جن کے ذریعے امریکہ دونوں ممالک کی مشترکہ اقدار، مقامی ثقافت اور معاشی ترقی میں بہتر طور سے تعاون کر سکتا ہو۔ امریکہ کا وفد ازبکستان میں ازبک حکومت کے عہدیداروں، کاروباری رہنماؤں اور سول سوسائٹی کے ارکان سے ملاقاتوں میں دونوں ممالک کی معاشی شراکت، مشترکہ اقدار اور خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے امریکہ کے تعاون کو مزید مضبوط کرنے پر تبادلہء خیال کرے گا۔ نائب وزیر خارجہ لُو اور ان کے ساتھ جانے والا وفد بعدازاں تاجکستان کے دورے میں اعلیٰ سطحی حکام سے ملاقاتیں اور امریکہ۔ تاجکستان سالانہ دوطرفہ مشاورتوں میں شرکت کرے گا جن کا مقصد دونوں ممالک کے مابین معاشی تعلقات کو فروغ دینا اور سلامتی کے شعبے میں باہمی تعاون کو مضبوط کرنا ہے۔ معاون وزیر خارجہ لو سول سوسائٹی کے ارکان سے بھی ملاقاتیں کریں گے اور اس دوران افغان مہاجرین کے لیے انسانی امداد اور دیگر طرح کی مدد، انسانی حقوق، غذائی تحفظ اور اور معاشرے میں خواتین کے کردار سے متعلق مشترکہ اقدامات پر تبادلہء خیال کیا جائے گا۔ امریکی وفد قازقستان میں اعلیٰ سطحی حکام اور سول سوسائٹی کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کرے گا۔ اس دوران قازقستان کا اصلاحاتی ایجنڈا، انسانی حقوق کے بہتر طور سے تحفظ کی کوششیں اور خواتین کو بااختیار بنانے کے اقدامات کو فروغ دینے کے امور زیربحث آئیں گے۔ اصل عبارت پڑھنے کا لنک: https://www.state.gov/assistant-secretary-of-state-for-the-bureau-of-south-and-central-asian-affairs-donald-lus-travel-to-the-kyrgyz-republic-uzbekistan-tajikistan-and-kazakhstan/ یہ ترجمہ ازراہ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔