امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان
17 فروری 2021
امریکہ کے خصوصی صدارتی نمائندہ برائے موسمیاتی امور جان کیری اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیخش کے ساتھ پیرس معاہدے میں امریکہ کی دوبارہ شمولیت کے حوالے سے منعقد ہونے والی تقریب میں شریک ہوں گے۔ یہ تقریب جمعہ 19 فروری کو سہ پہر 3:00 بجے یو این ایسوسی ایشن آف دی یونائیٹڈ سٹیٹس آف امریکہ کی ورچوئل عالمگیر کانفرنس برائے سال 2021 کے افتتاحی اجلاس کے موقع پر ہو گی۔
یہ تقریب درج ذیل لنکس پر براہ راست دکھائی جائے گی۔
https://www.facebook.com/unausa
https://www.youtube.com/c/UnitedNationsAssociationoftheUSA
https://www.twitter.com/unausa
تقریب کا مکمل ایجنڈا اور مقررین کی فہرست حاصل کرنے کے لیے https://bit.ly/GES_2021 کا وزٹ کیجیے۔ سوالات کے لیے براہ مہربانی ClimateComms@state.gov پر تحریری رابطہ کیجیے۔
اصل عبارت پڑھنے کا لنک: https://www.state.gov/u-s-special-presidential-envoy-for-climate-john-kerry-to-mark-official-u-s-reentry-into-paris-agreement/
یہ ترجمہ ازراہ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔