An official website of the United States Government Here's how you know

Official websites use .gov

A .gov website belongs to an official government organization in the United States.

Secure .gov websites use HTTPS

A lock ( ) or https:// means you’ve safely connected to the .gov website. Share sensitive information only on official, secure websites.

امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان
خصوصی صدارتی نمائندہ برائے موسمیاتی امور جان کیری کا خطاب
19 فروری 2021

پیشگی تیار شدہ

میرسین ــ آپ کا بہت شکریہ۔ ایسے اہم دن پر آپ کے ساتھ موجودگی میرے لیے خوشی کا باعث ہے۔ میں جانتا ہوں آپ میں بہت سے لوگ پانچ سال سے کچھ عرصہ پہلے لے بورژے میں موجود تھے جب ہم نے تاریخی پیرس معاہدہ کیا۔ اس کے پیچھے بہت سے دل اور بہت سے ہاتھ تھے۔ سفارتی اعتبار سے یہ بہت سے چیزوں کو بیک وقت متوازن رکھنے کا اقدام تھا اور ایک موقع پر ایسا محسوس ہوا جیسے کامیابی یا ناکامی کا دارومدار محض ایک لفظ پر ہو۔

گزشتہ چار برس میں ایسے وقت بھی آئے جب بہت سے لوگوں کو یہ خدشہ ہوا کہ ناکامی کا انحصار ایک لفظ پر ہو گا ــ ٹرمپ۔

تاہم پانچ سال بعد پیرس معاہدہ اور موسمیاتی مسئلے پر عالمی انتظام بدستور قائم ہے ــ کیونکہ شہر، ریاستیں، کاروبار اور ملک بھر کے ادارے آگے آئے اور کہا کہ ”ہم اب بھی اس کا حصہ ہیں۔”

‘ہم اب بھی اس کا حصہ ہیں’ ایک نعرے سے کہیں بڑھ کر تھا۔ 2017 میں صرف ایک ریاست اور 33 شہروں نے اپنی 100 فیصد توانائی ماحول دوست ذرائع سے حاصل کرنے کا عہد کیا تھا، اب 13 ریاستیں، پورٹو ریکو اور 165 شہروں نے 100 فیصد ماحول دوست توانائی سے کام لینے کے وعدے کر رکھے ہیں۔

2017 سے 16 ریاستوں نے ایسے ضابطوں اور قوانین کی منظوری دی ہے یا اس کا وعدہ کیا ہے جن کی بدولت ‘ایچ ایف سی’ کے استعمال میں بتدریج کمی آ جائے گی۔

آپ نے دنیا کو امریکہ کا حقیقی چہرہ دکھایا اور یہ گزشتہ نومبر میں 81 ملین امریکیوں کی جانب سے اپنی قیادت میں تبدیلی لانے سے بھی پہلے ہوا۔ یہ وہ قیادت ہے جسے امریکیوں نے دنیا کے سامنے اپنا حقیقی چہرہ دکھانے کے لیے منتخب کیا۔

اور اب مزید فوری اور بامعنی طور سے سبھی کو ساتھ لے کر چلنے کی ضرورت ہے۔

ہم یہ جانتے ہوئے عاجزانہ طور پر اس کام کی جانب واپس آئے ہیں کہ عالمی سطح پر امریکہ کی عدم موجودگی کے نتائج بھی برآمد ہوئے۔

ہم یہ جانتے ہوئے دیانت دارانہ طور سے اس کام کی طرف آئے ہیں کہ پیرس معاہدہ ہی کافی نہیں ہے۔

اور ہم یہ جانتے ہوئے اس عزم کے ساتھ اس کام کی جانب آئے ہیں کہ اگرچہ شکر ہے کہ امریکہ پیرس معاہدے میں واپس آ گیا ہے لیکن ضرورت اس بات کی ہے کہ ہمارے سمیت ہر بڑی معیشت ایسی کامیابی حاصل کرے جس کی پیرس معاہدے میں کبھی ضمانت نہیں دی گئی۔ یہ کامیابی عالمی حدت کو 1.5 درجے تک برقرار رکھنے کی صلاحیت کے حصول کے لیے اپنے کام میں اضافہ کرنا اور 2050 تک ماحول کو مضر گیسوں سے پاک کرنے کی راہ پر کاربند رہنا ہے۔

اس کا مطلب یہ ہے کہ اس کام میں پورے امریکہ اور پوری دنیا کو ایک ساتھ چلنا ہو گا۔

آپ کو بھی ہمارے ساتھ شامل ہونا ہے۔ اگرچہ امریکہ باضابطہ طور پر اس معاہدے میں واپس آ گیا ہے تاہم اس کے باوجود ہم چاہتے ہیں کہ آپ بیرون ملک امریکہ کو بہترین طور سے پیش کریں کیونکہ گزشتہ چار سال میں آپ کی کامیابیاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ پیش رفت ممکن ہے اور یہ اپنے ساتھ خوشحالی لاتی ہے۔

آپ ہماری کامیابی کی داستانیں ہیں۔ اسی لیے اگر آپ گزشتہ تین سال میں سی او پی کی جانب آئے ہیں تو یہ کام جاری رکھیں! اور اگر اگر نہیں آئے تو وعدہ کریں کہ اس سال ہم آپ کو گلاسگو میں دیکھیں گے تاکہ ہم سب اس مقصد میں اکٹھے کامیابی حاصل کریں۔

آئیے یہ کام کر گزریں۔ میں آپ کی شراکت اور آپ کے سوالات کا منتظر ہوں۔


اصل عبارت پڑھنے کا لنک: https://www.state.gov/remarks-at-the-america-is-all-in-launch-event/

یہ ترجمہ ازراہ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔

U.S. Department of State

The Lessons of 1989: Freedom and Our Future