امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان
31 مارچ 2021
ذرائع ابلاغ کے لیے اطلاع
موسمیاتی امور پر خصوصی صدارتی نمائندے جان کیری یکم سے نو اپریل تک ابوظہبی، نئی دہلی اور ڈھاکہ کا دورہ کریں گے۔ اس دورے کا مقصد 22 اور 23 اپریل کو موسمیاتی تبدیلی پر صدر بائیڈن کی بلائی گئی عالمی رہنماؤں کی کانفرنس اور اس سال کے آخر میں موسمیاتی تبدیلی پر اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن کے فریقین کی 26 ویں کانفرنس (سی او پی 26) سے پہلے اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے عزم بڑھانے پر مشاورت کرنا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے نمائندے اس بارے میں معلومات کے لیے براہ مہربانی ClimateComms@state.gov پر رابطہ کریں۔
اصل عبارت پڑھنے کا لنک: https://www.state.gov/special-presidential-envoy-for-climate-john-kerry-travels-to-united-arab-emirates-india-and-bangladesh-to-discuss-the-climate-crisis/
یہ ترجمہ ازراہ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔