An official website of the United States Government Here's how you know

Official websites use .gov

A .gov website belongs to an official government organization in the United States.

Secure .gov websites use HTTPS

A lock ( ) or https:// means you’ve safely connected to the .gov website. Share sensitive information only on official, secure websites.

امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان
24 ستمبر، 2021

موسمیاتی تبدیلی سے متعلق امور پر صدر کے خصوصی نمائندے جان کیری نے توانائی کے موضوع پر اقوام متحدہ کے زیراہتمام اعلیٰ سطحی بات چیت میں شرکت کی اور امریکہ کے میثاقِ توانائی کے اجرا کا باقاعدہ اعلان کیا۔ یہ میثاق امریکہ کی حکومت کی جانب سے پیرس معاہدے کے اہداف کی مطابقت سے سستی اور ماحول دوست توانائی کے حوالے سے پائیدار ترقی کے ساتویں ہدف کے حصول کی جانب پیش رفت بڑھانے کے لیے بہت سے رضاکارانہ وعدوں اور عملی اقدامات کو نمایاں کرتا ہے جن کا حتمی مقصد 2050 تک گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج کو نیٹ۔ زیرو سطح پر لانے کا ہدف حاصل کرنا ہے۔ یہ وعدے اس معاملے میں امریکہ کے قائدانہ کردار کو ظاہر کرتے ہیں اور ان کا مقصد دوسرے ممالک کی حوصلہ افزائی کرنا ہے کہ وہ بھی ان اہداف کے حصول کے لیے اپنے میثاق تیار کریں۔

اس سال توانائی کے موضوع پر اقوام متحدہ کا یہ اعلیٰ سطحی اجلاس 40 سال میں خاص طور پر توانائی کے معاملے پر ہونے والی پہلی بات چیت تھی اور خصوصی صدارتی نمائندے کیری نے اس میں موسمیاتی تبدیلی اور ماحول دوست توانائی سے متعلق بائیڈن۔ ہیرس انتظامیہ کا ایجنڈا پیش کیا۔ صدر بائیڈن نے امریکہ میں 2030 تک گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں 50 سے 52 فیصد تک کمی لانے کے لیے پیرس معاہدے کے تحت ایک پُرعزم ہدف طے کیا ہے۔ انہوں نے 2035 تک امریکہ میں 100 فیصد بجلی کو کاربن سے پاک کرنے کا ہدف بھی مقرر کیا ہے۔ امریکہ بیرون ملک دنیا بھر میں ابھرتی ہوئی معیشتوں میں ماحول دوست توانائی کی جانب منتقلی کے لیے سرمایہ کاری کر رہا ہے اور اس سلسلے میں ‘دنیا کی بہتر انداز میں بحالی’ جیسے پُرعزم اقدامات سے کام بھی لیا جا رہا ہے جس کا مقصد دنیا بھر میں گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں اضافے کی پیش بینی کرنا اور اسے روکنا اور جدید و ماحول دوست توانائی کے ذریعے معاشی ترقی کو فروغ دینا ہے۔

امریکہ کا میثاقِ توانائی اس ایجنڈے کے اہم اقدامات کو یکجا کرتا ہے۔ یہ امریکہ کی حکومت کے ہر محکمے میں اس معاملے میں کی جانے والی بہت سی پُرعزم کوششوں کا احاطہ کرتا ہے۔ ان محکموں میں دفتر خارجہ، محکمہ توانائی اور محکمہ نقل و حمل، امریکی ادارہ برائے عالمی ترقی (یوایس ایڈ) اور پاور افریقہ اقدام، اور عالمی ترقیاتی مالیاتی کارپوریشن (ڈی ایف سی) شامل ہیں۔ امریکہ کا میثاقِ توانائی اور اقوام متحدہ کی اعلیٰ سطحی بات چیت میں اعلان کردہ دیگر اقدامات موسمیاتی تبدیلی پر اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن کے رکن ممالک کی 26ویں کانفرنس (سی او پی26) کو کامیاب بنانے کی رفتار تیز کریں گے جو برطانوی شہر گلاسگو میں منعقد ہو گی۔ یہ اقدامات دنیا بھر میں ماحول دوست توانائی کی جانب متنقلی میں مدد دیں گے جو موسمیاتی بحران سے نمٹنے کے کام میں بنیادی اہمیت رکھتی ہے۔


اصل عبارت پڑھنے کا لنک: https://www.state.gov/special-presidential-envoy-for-climate-john-kerry-announces-u-s-energy-compact-at-un-high-level-dialogue-on-energy/

یہ ترجمہ ازراہ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔

U.S. Department of State

The Lessons of 1989: Freedom and Our Future