An official website of the United States Government Here's how you know

Official websites use .gov

A .gov website belongs to an official government organization in the United States.

Secure .gov websites use HTTPS

A lock ( ) or https:// means you’ve safely connected to the .gov website. Share sensitive information only on official, secure websites.

امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان
وزیر خارجہ اینٹنی جے بلنکن کا بیان
4 جون 2021

افغانستان کے لوگوں سے اپنے وعدے کے طور پر امریکہ 266 ملین ڈالر سے زیادہ مالیت کی نئی انسانی امداد مہیا کر رہا ہے جس سے 2000 سے اب تک افغانستان کے لیے امریکہ کی مجموعی امداد کا حجم قریباً 3.9 بلین ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔

امریکہ کے عوام کی جانب سے دی جانے والی اس امداد سے ہمارے عالمی امدادی شراکت داروں کے لیے افغانستان میں قریباً 18 ملین ضرورت مند لوگوں کو مدد کی فراہمی ممکن ہو گی جن میں 4.8 ملین ایسے افغان بھی شامل ہیں جو اندرون ملک بے گھری کی زندگی گزار رہے ہیں۔ افغانستان میں جاری جنگ کے نتیجے میں صرف اسی سال ہی 115,000 افراد بے گھر ہو چکے ہیں اور قریباً 500,000 ضرورت مند افغانستان میں واپس آ چکے ہیں۔ اس مالی مدد سے ہمارے شراکت داروں کو اس وقت جاری کووڈ۔19 کی وباء سے جنم لینے والی ضروریات سے نمٹنے کے لیے تحفظ زندگی، پناہ، روزگار کے مواقع، ضروری طبی نگہداشت، ہنگامی غذائی مدد، پانی، نکاسی آب اور صحت و صفائی کی خدمات مہیا کرنے میں مدد ملے گی۔ مزید برآں یہ امداد افغانستان میں انتہائی غیرمحفوظ لوگوں کی تحفظ سے متعلق ضروریات سے نمٹنے میں بھی مدد دیتی ہے۔ اس میں خواتین اور لڑکیوں کو درپیش مخصوص خطرات جیسا کہ صںفی بنیاد پر تشدد بھی شامل ہیں جو کہ وباء اور دہائیوں تک جاری رہنے والی جنگ کا نتیجہ ہیں۔

ہم اس عالمگیر اقدام میں دوسرے عطیہ دہندگان کے کردار کا بھی خیرمقدم کرتے ہیں اور دوسروں پر زور دیتے ہیں کہ وہ افغانستان کی فوری امدادی ضروریات پوری کرنے کے لیے فیاضانہ طور سے مدد دیں۔ افغانستان کے ہمسایوں نے دنیا میں مہاجرین کی ایک بہت بڑی اور انتہائی طویل مہاجرت کی میزبانی کی ہے۔ ہم ان مہاجرین کے میزبان ممالک کا افغان عوام سے ان کی مسلسل وابستگی پر شکریہ ادا کرتے ہیں اور ان پر زور دیتے ہیں کہ وہ عالمگیر تحفظ کے خواہاں افغان عوام کے لیے اپنی سرحدیں کھلی رکھیں۔ ہم ان کوششوں میں میزبان ممالک کی معاونت کے لیے اپنے شراکت داروں کے تعاون سے کام کر رہے ہیں۔

کئی سال تک امریکہ نے افغانستان واپس آنے والے لوگوں، مہاجرین اور بے گھر افراد کی مدد کو اپنی ترجیح بنا رکھا ہے۔ اب جبکہ امریکہ افغانستان سے اپنی فوجیں واپس بلا رہا ہے تو ایسے میں اس ملک سے ہماری پائیدار وابستگی واضح ہے۔ ہم افغان عوام کے لیے پُرامن اور مستحکم مستقبل ممکن بنانے میں معاونت کے لیے اپنے تمام تر سفارتی، معاشی اور امدادی اقدامات جاری رکھے ہوئے ہیں۔ یہ وہ مستقبل ہے جس کی افغان عوام خواہش کرتے ہیں اور جس کے وہ حق دار ہیں۔ ہم افغان رہنماؤں اور طالبان پر زور دیتے ہیں کہ وہ مذاکراتی تصفیے اور مستقل و جامع جنگ بندی کی جانب پیش رفت میں تیزی لائیں تاکہ چالیس سال سے زیادہ عرصہ سے جاری جنگ ختم ہو سکے اور ایسے حالات پیدا کیے جا سکیں جن سے مہاجرین کو محفوظ طور سے اپنے گھروں کو واپسی میں مدد ملے۔


اصل عبارت پڑھنے کا لنک: https://www.state.gov/continued-u-s-support-for-a-peaceful-stable-afghanistan-through-new-humanitarian-assistance/

یہ ترجمہ ازراہ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔

U.S. Department of State

The Lessons of 1989: Freedom and Our Future