An official website of the United States Government Here's how you know

Official websites use .gov

A .gov website belongs to an official government organization in the United States.

Secure .gov websites use HTTPS

A lock ( ) or https:// means you’ve safely connected to the .gov website. Share sensitive information only on official, secure websites.

امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان
برائے فوری اجراء
27 ستمبر 2021

نائب وزیر خارجہ وینڈی آر شرمن 29 ستمبر کو سوئزرلینڈ کے شہر جنیوا جائیں گی جہاں وہ 30 ستمبر کو امریکہ۔ روس دوطرفہ تزویراتی استحکامی بات چیت میں امریکہ کے بین الحکومتی وفد کی قیادت کریں گی۔ اس موقع پر انضباطِ اسلحہ و عالمگیر سلامتی سے متعلق امور کی نائب وزیر خارجہ بونی جینکنز بھی ان کے ساتھ ہوں گی۔ دونوں وفود نے اس سے پہلے 28 جولائی کو جنیوا میں ملاقات کی تھی۔ تزویراتی استحکامی بات چیت جون 2021 میں جنیوا میں صدر بائیڈن اور روس کے صدر پوٹن کے اس وعدے کا نتیجہ ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ دونوں ممالک باہم غوروخوض پر مبنی اور مضبوط بات چیت کریں گے جس کا مقصد یہ ہو گا کہ مستقبل میں انضباطِ اسلحہ اور ہتھیاروں سے لاحق خطرات میں کمی کے اقدامات کے لیے بنیادی نوعیت کا کام کیا جائے۔ نائب وزیر خارجہ شرمن سوئزرلینڈ کی سٹیٹ سیکرٹری لیویا لیو کے ساتھ امریکہ۔ سوئس تزویراتی شراکت سے متعلق بات چیت شروع کرنے کے لیے برن بھی جائیں گی۔

اس کے بعد وہ ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند جائیں گی جہاں وہ 4 اکتوبر کو اعلیٰ حکام اور سول سوسائٹی کے نمائندوں سے ملاقاتیں کریں گی۔ نائب وزیر خارجہ شرمن 6 اکتوبر کو دوطرفہ ملاقاتوں کے سلسلے، سول سوسائٹی کی تقریبات اور انڈیا آئیڈیاز کانفرنس میں شرکت کے لیے انڈیا کے دارالحکومت نئی دہلی کا دورہ کریں گی۔ 7 اکتوبر کو وہ انڈیا کے شہر ممبئی جائیں گی جہاں وہ کاروباری شخصیات اور سول سوسائٹی کے نمائندوں سے بات چیت کریں گی۔ نائب وزیر خارجہ شرمن 7 اکتوبر کو پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد پہنچ کر اپنا یہ دورہ مکمل کریں گی جہاں انہوں ںے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کرنا ہیں۔


اصل عبارت پڑھنے کا لنک: https://www.state.gov/deputy-secretary-shermans-trip-to-switzerland-uzbekistan-india-and-pakistan/

یہ ترجمہ ازراہ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔

U.S. Department of State

The Lessons of 1989: Freedom and Our Future