An official website of the United States Government Here's how you know

Official websites use .gov

A .gov website belongs to an official government organization in the United States.

Secure .gov websites use HTTPS

A lock ( ) or https:// means you’ve safely connected to the .gov website. Share sensitive information only on official, secure websites.

امریکی دفتر خارجہ
ترجمان کا دفتر
21 مارچ، 2022

شہری دفاع، جمہوریت اور انسانی حقوق سے متعلق امور کی نائب وزیر خارجہ عذرا ضیا 21 تا 30 مارچ پاکستان، تیونس اور متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گی۔

نائب وزیر خارجہ ضیا اپنے دورے کا آغاز اسلام آباد سے کریں گی جہاں وہ اسلامی تعاون کی تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کی کونسل کے 48 ویں اجلاس میں امریکہ کے وفد کی قیادت کرنے کے علاوہ اعلیٰ سطحی حکومتی عہدیداروں، سول سوسائٹی اور عالمی اداروں کے ارکان سے ملاقاتیں کریں گی۔ نائب وزیر خارجہ او آئی سی کے اجلاس میں امریکہ اور او آئی سی کے ارکان کے مابین گہرے اور قریبی تعلقات پر روشنی ڈالیں گی، افغانستان کے لیے انسانی امداد کی ضرورت کو واضح کریں گی اور تمام لوگوں کے لیے انسانی حقوق اور آزادیوں کی وکالت کریں گی۔ نائب وزیر خارجہ اپنی دوطرفہ ملاقاتوں میں علاقائی سلامتی کے حوالے سے پیش رفت، پاکستان کی جانب سے افغان مہاجرین کی فیاضانہ میزبانی اور افغانستان سے انخلاء کرنے والے لوگوں کی مدد کے لیے اس کی کوششوں، یوکرین پر روس کے وحشیانہ حملے کی دنیا بھر میں مذمت اور امریکہ۔ پاکستان سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ پر بات کریں گی۔

نائب وزیر خارجہ ضیا اپنے دورے کے دوسرے مرحلے میں 23 مارچ کو تیونس جائیں گی جہاں وہ جامع سیاسی و معاشی اصلاحات، انسانی حقوق کے تحفظ اور مضبوط جمہوریت کے لیے سول سوسائٹی کے لازمی کردار پر بات چیت کے لیے اعلیٰ سطحی سرکاری حکام سے ملاقات کریں گی۔ نائب وزیر خارجہ اپنی ملاقاتوں کے دوران دوطرفہ و علاقائی امور اور روس کی جانب سے اپنے ہمسایے کے خلاف جارحیت کے نتیجے میں تیونس کو درپیش معاشی مسائل پر بھی تبادلہ خیال کریں گی۔ نائب وزیر خارجہ انسانی حقوق کے محافظوں، منظم مزدور تنظیموں کے رہنماؤں اور تیونس کی سول سوسائٹی کے دیگر نمائندوں سے بھی ملیں گی اور تیونس کو لاحق مسائل اور اس کے لیے موجود مواقع کے بارے میں ان کے نکتہ ہائے نظر سنیں گی۔

نائب وزیر خارجہ ضیا اس دورے کے تیسرے مرحلے میں 27 تا 29 مارچ متحدہ عرب امارات میں ابوظہبی اور دبئی جائیں گی۔ نائب وزیر خارجہ متحدہ عرب امارات میں اماراتی حکومت کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گی جن کا مقصد ابراہم معاہدوں پر عملدرآمد میں پیش رفت کرنا اور انسانی حقوق کے فروغ، علاقائی سلامتی کو مضبوط بنانے اور یمن اور شام میں جنگ کے خاتمے پر بات چیت کرنا ہے۔


اصل عبارت پڑھنے کا لنک: https://www.state.gov/under-secretary-zeyas-travel-to-pakistan-tunisia-and-the-uae/#:~:text=Under%20Secretary%20for%20Civilian%20Security,March%2021%20to%20March%2030.

یہ ترجمہ ازراہ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔

U.S. Department of State

The Lessons of 1989: Freedom and Our Future