An official website of the United States Government Here's how you know

Official websites use .gov

A .gov website belongs to an official government organization in the United States.

Secure .gov websites use HTTPS

A lock ( ) or https:// means you’ve safely connected to the .gov website. Share sensitive information only on official, secure websites.

 امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان
ترجمان دفتر خارجہ نیڈ پرائس کا بیان
24 مارچ 2021

امریکہ نائیجر میں ہولناک دہشت گرد حملوں کی کڑی مذمت کرتا ہے۔ ان میں 21 مارچ کو تاہوا خطے میں ہونے والے تازہ ترین حملے میں المناک طور سے 137 شہری ہلاک ہوئے۔ ہمیں شہریوں کے خلاف بڑھتے ہوئے تشدد پر گہری تشویش ہے اور ہم ان حملوں کے ذمہ داروں کے خلاف بھرپور قانونی کارروائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

امریکہ اس حملے کے متاثرین کے لیے اظہارِ افسوس میں نائیجر کے عوام کے ساتھ ہے۔ ہم پُرتشدد انتہاپسندی سے نمٹنے اور نائیجر کے تمام لوگوں کی سلامتی اور خوشحالی یقینی بنانے کے لیے نائیجر کی حکومت اور سکیورٹی فورسز کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔


اصل عبارت پڑھنے کا لنک: https://www.state.gov/terrorist-attacks-in-niger/

یہ ترجمہ ازراہ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔

U.S. Department of State

The Lessons of 1989: Freedom and Our Future