امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان
وزیر خارجہ اینٹنی جے بلنکن کا بیان
20 مارچ 2021
دفتر خارجہ کی جانب سے میں ایران اور مشرقِ وسطیٰ سے لے کر یورپ، قفقاز، وسطی و جنوبی ایشیا اور براعظم ہائے امریکہ تک دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے ان لوگوں کے لیے پُرمسرت نوروز کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار کرنا چاہوں گا جو یہ جشن مناتے ہیں۔
بہار کے پہلے دن کے طور پر نوروز اہلخانہ اور دوستوں کے ساتھ مل بیٹھنے، پکوانوں اور ضیافتوں کے ذریعے زندگی سے لطف اٹھانے اور مستقبل میں برکات کی توقع رکھتے ہوئے گزرے سال پر غوروفکر کا موقع ہے۔ وبا کے نتیجے میں ہم نے جن مسائل کا سامنا کیا ہے ان میں سے ایک یہ ہے کہ ہم اپنے عزیزوں کے ساتھ خوشی منانے سے محروم رہتے ہیں۔ میری دعا ہے کہ نوروز سے وابستہ حیاتِ نو اور تجدید کا جذبہ اچھے مستقبل کے لیے ہمارا رہنما ہو۔
نوروز فیروز!
اصل عبارت پڑھنے کا لنک: https://www.state.gov/statement-by-secretary-antony-j-blinken/
یہ ترجمہ ازراہ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔