وائٹ ہاؤس
30 مارچ، 2023
ہمیں امریکی شہری ایوان گیرشکووچ کو روس میں گرفتار کیے جانے کی پریشان کن اطلاعات پر سخت تشویش ہے۔
گزشتہ شب وائٹ ہاؤس اور دفتر خارجہ کے حکام نے گیرشکووچ کے ملازمتی ادارے وال سٹریٹ جرنل سے بات کی۔ امریکی انتظامیہ ان کے اہلخانہ کے ساتھ بھی رابطے میں ہے۔ مزید برآں، دفتر خارجہ اس معاملے پر روس کی حکومت کے ساتھ براہ راست رابطہ رکھے ہوئے ہے اور اس سلسلے میں گیرشکووچ کو قونصلر تک رسائی دلانے کے لیے متحرک طور سے کام بھی کیا جا رہا ہے۔
روس کی حکومت کی جانب سے امریکہ کے شہریوں کو ہدف بنایا جانا ناقابل قبول ہے۔ ہم گیرشکووچ کو گرفتار کیے جانے کی کڑے ترین انداز میں مذمت کرتے ہیں۔
ہم صحافیوں اور آزادیء صحافت کو متواتر نشانہ بنانے اور ان پر جبر روا رکھے جانے پر روس کی حکومت کی بھی مذمت کرتے ہیں۔
میں اس بات کا پُرزور انداز میں اعادہ کرنا چاہتا ہوں کہ امریکہ کے شہریوں کو روس کا سفر نہ کرنے کے بارے میں امریکہ کی حکومت کے انتباہ پر دھیان دینا چاہیے۔ روس میں رہنے والے یا وہاں کا سفر اختیار کرنے والے امریکہ کے شہری فوری طور پر واپس آ جائیں جیسا کہ دفتر خارجہ متواتر ہدایات دے رہا ہے۔
اصل عبارت پڑھنے کا لنک: https://www.whitehouse.gov/briefing-room/statements-releases/2023/03/30/statement-from-press-secretary-karine-jean-pierre-on-evan-gershkovich/
یہ ترجمہ ازراہ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔