An official website of the United States Government Here's how you know

Official websites use .gov

A .gov website belongs to an official government organization in the United States.

Secure .gov websites use HTTPS

A lock ( ) or https:// means you’ve safely connected to the .gov website. Share sensitive information only on official, secure websites.

امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان
29 مارچ 2021
اطلاع برائے ذرائع ابلاغ

وزیر خارجہ اینٹنی جے بلنکن منگل، 30 مارچ 2021 کو انسانی حقوق کی پاسداری سے متعلق 2020 کی عالمی رپورٹ کے اجرا پر دوپہر 2:00 بجے دفتر خارجہ کے پریس بریفنگ روم میں آن کیمرا خطاب کریں گے۔

دفتر خارجہ میں جمہوریت، انسانی حقوق اور محنت کے شعبے کی قائم مقام معاون وزیرخارجہ لیزا پیٹرسن وزیر خارجہ بلنکن کے خطاب سے فوری بعد بریفنگ روم میں سوالات کے جواب دیں گی۔ انسانی حقوق اور بنیادی آزادیوں کا فروغ اور تحفظ بحیثیت ملک ہمارے تشخص کے لیے بنیادی اہمیت رکھتا ہے اور امریکہ انسانی وقار اور آزادی کے لیے جدوجہد کرنے والے دنیا بھر کے لوگوں کی حمایت جاری رکھے گا۔ امریکی قانون کے تحت تیارکی جانے والی انسانی حقوق کی پاسداری سے متعلق 2020 کی ان رپورٹس میں قریباً 200 ممالک اور علاقوں میں انسانی حقوق اور کارکنوں کے حقوق کی صورتحال کو دستاویزی شکل دی گئی ہے۔

دنیا بھر کے ممالک سے متعلق ان رپورٹس کو مخصوص وقت تک نشروشائع کرنے پر پابندی سے مشروط رسائی کے بارے میں ہدایات منگل، 30 مارچ کو دوپہر 12:00 بجے ذرائع ابلاغ کے ارکان کو بھیج دی جائیں گی۔ پریس بریفنگ کے آغاز تک پوری رپورٹ کے مندرجات نشروشائع کرنے پر پابندی ہو گی۔ وزیر خارجہ کے خطاب کے بعد یہ رپورٹس www.state.gove پر عام لوگوں کو دستیاب ہوں گی۔

اس تقریب کے موقع پر مخصوص تعداد میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو مدعو کیا جائے گا اور یہ www.state.gov پر ہی براہ راست دکھائی جائے گی۔

مزید معلومات کے لیے براہ مہربانی PAPressDuty@state.gov پر دفتر تعلقات عامہ سے رابطہ کیجیے۔


اصل عبارت پڑھنے کا لنک: https://www.state.gov/secretary-blinken-to-release-the-2020-human-rights-report/

یہ ترجمہ ازراہ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔

U.S. Department of State

The Lessons of 1989: Freedom and Our Future