An official website of the United States Government Here's how you know

Official websites use .gov

A .gov website belongs to an official government organization in the United States.

Secure .gov websites use HTTPS

A lock ( ) or https:// means you’ve safely connected to the .gov website. Share sensitive information only on official, secure websites.

امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان
23 ستمبر، 2021
پیلس ہوٹل
نیویارک سٹی، نیویارک

وزیر خارجہ بلنکن: سبھی کو سہ پہر بخیر۔ مجھے پاکستان سے تعلق رکھنے والے اپنے دوست اور ہم منصب، وزیر خارجہ قریشی کے ساتھ ملاقات کر کے بہت خوشی ہوئی ہے۔ ان بہت سے مہینوں میں ہمیں فون پر ایک دوسرے سے بات چیت کے بہت سے مواقع ملے تاہم بالاخر اب اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ہمیں ایک دوسرے سے بالمشافہ ملاقات کا موقع مل گیا ہے۔ ہم نے بہت سے موضوعات پر بات کرنا ہے جس میں ہم افغانستان اور اس مسئلے پر اکٹھے کام کرنے اور آگے بڑھنے کی اہمیت سے آغاز کریں گے۔ (ناقابل سماعت) پاکستان کے کام کو سراہتے ہیں جو اس نے ان امریکی شہریوں کی افغانستان سے واپسی میں سہولت دینے کے لیے کیا جو ملک چھوڑنا چاہتے تھے۔ لیکن ہمیں اس کے علاوہ اپنے دوطرفہ تعلقات پر بھی بہت سی بات کرنا ہے جس میں دونوں ممالک کے مابین معاشی تعاون اور اس خطے میں اکٹھے کام کرنا بھی شامل ہے۔

لہٰذا آپ سے مل کر خوشی ہوئی۔ میں ایک بہت اچھی بات چیت کا منتظر ہوں۔

وزیر خارجہ قریشی: وزیر خارجہ بلنکن آپ کا شکریہ۔ آج ملاقات کے لیے وقت نکالنے پر میں آپ کا مشکور ہوں۔ مجھے آپ سے بالمشافہ ملاقات کر کے خوشی ہوئی ہے۔ جیسا کہ آپ نے کہا، ہم نے تین مرتبہ ٹیلی فون پر بات چیت کی جس میں علاقائی اور افغانستان کی صورتحال زیربحث آئی۔ میں نے سوچا تھا کہ ایک وقت آئے گا جب ہم افغانستان سے ہٹ کر بات چیت کر رہے ہوں گے تاہم یوں لگتا ہے کہ افغانستان کا مسئلہ بدستور اپنی جگہ موجود ہے اور ہم اس سے صرف نظر نہیں کر سکے اور ہمیں امن و استحکام کے اپنے مشترکہ مقصد کے حصول کے لیے اکٹھے کام کرنے کی راہ تلاش کرنا ہے۔ لہٰذا یہ میرے لیے افغانستان میں تبدیل ہوتی صورتحال، باہمی تعلقات اور جنوبی ایشیا میں نازک حالات پر بات چیت کا ایک اچھا موقع ہے۔

اسی لیے میں وزیر خارجہ کے ساتھ اپنی ملاقات کا منتظر ہوں۔

وزیر خارجہ بلنکن: آپ کا شکریہ۔ آپ سبھی کا شکریہ۔


اصل عبارت پڑھنے کا لنک: https://www.state.gov/secretary-antony-j-blinken-and-pakistani-foreign-minister-shah-mahmood-qureshi-before-their-meeting/

یہ ترجمہ ازراہ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔

U.S. Department of State

The Lessons of 1989: Freedom and Our Future