An official website of the United States Government Here's how you know

Official websites use .gov

A .gov website belongs to an official government organization in the United States.

Secure .gov websites use HTTPS

A lock ( ) or https:// means you’ve safely connected to the .gov website. Share sensitive information only on official, secure websites.

امریکی دفتر خارجہ
ترجمان کا دفتر
وزیر خارجہ اینٹنی جے بلنکن کا خطاب
24 فروری، 2023

وزیر خارجہ بلنکن: جناب صدر آپ کا بہت شکریہ۔ قریباً 50 سال پہلے یہ ادارہ یورپ بھر میں سلامتی اور حقیقی و پائیدار امن کو تقویت دینے کے لیے وجود میں آیا تھا۔ اس موقع پر امریکہ اور سوویت یونین سمیت 35 ممالک اس امن، خودمختاری، علاقائی سالمیت اور انسانی حقوق کے احترام کو ممکن بنانے کے لیے وضع کردہ بنیادی اصولوں کے مجموعے کی توثیق کرنے کے لیے جمع ہوئے۔ ایک سال پہلے آج کے دن صدر پیوٹن نے یوکرین کے خلاف بڑے پیمانے پر چڑھائی کر کے ان اصولوں پر حملہ کیا۔ روس نے تب سے انہیں روزانہ بے شرمی سے پامال کیا، یوکرین کی منتخب جمہوری حکومت کا خاتمہ کرنا چاہا، جعلی ریفرنڈم کرایا، یوکرین کی شناخت مٹانے اور اس ملک کو روس کا حصہ بنانے کی ناکام کوششوں کے بعد یوکرین کے وسیع علاقوں پر قبضہ کرنے کی غیرقانونی کوشش کی۔

روس کی فوجوں نے یوکرین کے لوگوں کے خلاف بڑے پیمانے پر اور منظم حملے کیے جن میں بعض کی تفصیلات اِسی ادارے کے ماہرین نے جمع کی ہیں۔ معصوم شہریوں کو قتل کیا گیا اور انہیں جنسی زیادتی اور تشدد کا نشانہ بنایا گیا، یوکرین کے لاکھوں لوگوں کو جبراً روس بھیج دیا گیا جن میں بچے بھی شامل ہیں جو اپنے والدین سے الگ کر دیے گئے ہیں۔ یہ انسانیت کے خالف جرائم ہیں۔ روس کی افواج نے یوکرین کی شہری تنصیبات پر بھی متواتر حملے کیے ہیں۔ انہوں نے ہسپتالوں اور سکولوں کو نشانہ بنایا اور شہروں کو ملبے کے ڈھیر میں تبدیل کر دیا۔

او ایس سی ای نے ان مظالم کی تحقیقات کے لیے اہم کام انجام دیا ہے اور یوکرین کے لوگوں پر روس کی جنگ کے اثرات کی بابت غیرجانبدارانہ رپورٹ دینے کے لیے ماہرین تعینات کیے ہیں۔ جواب میں روس نے او ایس سی ای کو بلاک کرنے کی کوشش کی۔ روس نے او ایس سی ای کے بجٹ کو سبوتاژ کرنے، اس ادارے کو ماہانہ بنیادوں پر چلائے جانے پر مجبور کرنے اور طویل مدتی منصوبہ بندی کے لیے اس کی صلاحیت کو کمزور کرنے کے لیے اصول و قوانین کی خلاف ورزی کی۔ روس نے او ایس سی ای کے عملے کو ناجائز قید میں ڈلا جن میں متعدد لوگ 10 ماہ بعد بھی زیرحراست ہیں۔ ایسی قید کا کوئی جواز نہیں۔ ماسکو کو چاہیے کہ انہیں فوری رہا کرے۔

ماسکو کی جانب سے ڈالی جانے والی رکاوٹوں کے باوجود او ایس سی ای اپنا ضروری کام جاری رکھے ہوئے ہے۔ یوکرین کے لیے او ایس سی ای کا مددگار پروگرام ادارے کی جانب سے بھیجا جانے والا پہلا ایسا مشن ہے جسے ویٹو نہیں کیا جا سکتا اور یہ بہت جلد یوکرین کی سائبر سکیورٹی کو مضبوط بنانے کے لیے تکنیکی امداد مہیا کرنے اور اس کے توانائی کے گرڈ، مواصلاتی نظام اور دیگر بنیادی ڈھانچے کو مستحکم کرنے اور صدر پیوٹن کی جنگ کے متاثرین کو مدد کی پیش کش کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہو گا۔ ہم تمام ممالک کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ وہ اس پروگرام کو آگے بڑھانے میں مدد دیں جسے رضاکارانہ طور پر مالی وسائل مہیا کیے گئے ہیں۔

گزشتہ برس او ایس سی ای کے 57 شراکتی ممالک کی غالب اکثریت ہماری مشترکہ اقدار پر مضبوطی سے کاربند رہی۔ صدر پیوٹن کی جنگ دوسرے برس میں داخل ہو گئی ہے اور ایسے میں ہمیں روس کے جرائم سامنے لانے، یوکرین اور اس کے لوگوں کی مدد جاری رکھنے اور قوانین کی بنیاد پر قائم عالمی نظام کی ترقی کو برقرار رکھنے کے لیے متحد رہنا ہے جس نے دنیا کو پہلے سے زیادہ محفوظ و مامون بنایا ہے۔ امریکہ ایسے تمام شراکت دار ممالک کا ساتھ دیتا رہے گا جو ان اصولوں سے وابستہ ہیں جنہیں برقرار رکھنے کے لیے قریباً پانچ دہائیاں پہلے ہم سب نے اتفاق کیا تھا۔ ہم مقصد کے حصول تک یوکرین کے بہادر محافظوں کے ساتھ کھڑے رہیں گے جو کہ یوکرین کے لوگ ہیں۔

جناب صدر، آپ کا شکریہ


اصل عبارت پڑھنے کا لنک: https://www.state.gov/secretary-antony-j-blinken-at-a-virtual-osce-permanent-council-meeting/

یہ ترجمہ ازراہ نوازش مہیا کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی درست سمجھا جائے۔

U.S. Department of State

The Lessons of 1989: Freedom and Our Future