An official website of the United States government Here's how you know

Official websites use .gov

A .gov website belongs to an official government organization in the United States.

Secure .gov websites use HTTPS

A lock ( ) or https:// means you’ve safely connected to the .gov website. Share sensitive information only on official, secure websites.

امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان
3 مئی، 2021
ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت
گروزونر ہاؤس ہوٹل
لندن، برطانیہ

وزیر برائے خارجہ امور جے شنکر: تو میں بس یہ کہوں گا کہ وزیر خارجہ بلنکن کے ساتھ میری بہت اچھی ملاقات ہوئی۔ ہم نے جن بہت سے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا ان میں پہلا اور اہم ترین موضوع کووڈ کی حالیہ صورتحال سے نمٹنے میں ہمیں امریکہ کی جانب سے حاصل ہونے والی بھرپور مدد ہے۔ ہم اس کی بے حد قدر کرتے ہیں۔

ہم نے اس معاملے پر بھی بات چیت کی کہ دونوں ممالک کے مابین تعاون سے دنیا بھر میں ویکسین تک رسائی کو وسعت دینے میں کیسے مدد مل سکتی ہے۔ اس کے علاوہ دیگر بہت سے امور پر بھی بات چیت ہوئی مگر (ناقابل سماعت)

وزیر خارجہ بلنکن: ابتدا میں مجھے صرف یہی کہنا ہے کہ اپنے دوست اور کئی سال کے ساتھی، وزیر خارجہ جے شنکر سے مل کر بہت خوشی ہوئی ہے۔ ہمیں اچھی طرح یاد ہے جب انڈیا کووڈ کے ابتدائی ایام میں نہایت اہم اور موثر انداز میں ہماری مدد کو آیا تھا۔ ہم اس جنگ میں ایک دوسرے کے ساتھ ہیں اور اس وبا سے نمٹنے اور پھر اس واقعتاً عالمگیر مسئلے پر قابو پانے میں مدد دینے کے لیے باہم مزید قریبی تعاون جاری رکھنے کی غرض سے ہرممکن کوشش کے لیے پرعزم ہیں۔ اس بارے میں آج ہماری بہت اچھی بات چیت ہوئی اور جیسا کہ جنابِ وزیر نے بتایا، بہت سے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

آپ کا شکریہ۔ آپ سے مل کر بہت خوشی ہوئی۔ آپ کا بے حد شکریہ۔


اصل عبارت پڑھنے کا لنک: https://www.state.gov/secretary-antony-j-blinken-with-indian-minister-of-external-affairs-dr-subrahmanyam-jaishankar-after-their-meeting/

یہ ترجمہ ازراہ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔

U.S. Department of State

The Lessons of 1989: Freedom and Our Future