امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان
3 مئی، 2021
ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت
گروزونر ہاؤس ہوٹل
لندن، برطانیہ
وزیر خارجہ بلنکن: ابتدا میں مجھے صرف یہی کہنا ہے کہ اپنے دوست اور کئی سال کے ساتھی، وزیر خارجہ جے شنکر سے مل کر بہت خوشی ہوئی ہے۔ ہمیں اچھی طرح یاد ہے جب انڈیا کووڈ کے ابتدائی ایام میں نہایت اہم اور موثر انداز میں ہماری مدد کو آیا تھا۔ ہم اس جنگ میں ایک دوسرے کے ساتھ ہیں اور اس وبا سے نمٹنے اور پھر اس واقعتاً عالمگیر مسئلے پر قابو پانے میں مدد دینے کے لیے باہم مزید قریبی تعاون جاری رکھنے کی غرض سے ہرممکن کوشش کے لیے پرعزم ہیں۔ اس بارے میں آج ہماری بہت اچھی بات چیت ہوئی اور جیسا کہ جنابِ وزیر نے بتایا، بہت سے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔
آپ کا شکریہ۔ آپ سے مل کر بہت خوشی ہوئی۔ آپ کا بے حد شکریہ۔
اصل عبارت پڑھنے کا لنک: https://www.state.gov/secretary-antony-j-blinken-with-indian-minister-of-external-affairs-dr-subrahmanyam-jaishankar-after-their-meeting/
یہ ترجمہ ازراہ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔