امریکی محکمہ خارجہ
ترجمان کا دفتر
11 جنوری، 2024

محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر کے مطابق:

وزیر خارجہ اینٹنی جے بلنکن نے آج انڈیا کے وزیر برائے خارجہ امور سبرامنیم جے شنکر سے بات چیت کی۔ اس موقع پر دونوں وزرائے خارجہ نے جنوبی بحیرہ احمر اور خلیج عدن میں حوثیوں کے اندھا دھند حملوں پر اپنے مشترکہ خدشات کا اظہار کیا۔ ان حملوں سے آزادانہ تجارت کو نقصان پہنچ رہا ہے، بے گناہ بحری عملے کی زندگیاں خطرے میں  پڑ گئی ہیں اور بین الاقوامی قانون پامال ہو رہا ہے۔ وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ بحیرہ احمر ایک بڑی تجارتی راہداری ہے جو بین الاقوامی تجارت میں سہولت مہیا کرتی ہے۔ انہوں نے خطے میں بحری نقل و حرکت کی آزادی کے دفاع میں انڈیا کے ساتھ مزید تعاون کا خیرمقدم کیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے اسرائیل-حماس جنگ، اس تنازع کو پھیلنے سے روکنے اور غزہ میں شہریوں کو انسانی امداد کی فراہمی بڑھانے پر تبادلہء خیال کیا۔ وزیر خارجہ نے یوکرین کے خلاف روس کی جارحیت پر بھی بات چیت کی۔


اصل عبارت پڑھنے کا لنک: https://www.state.gov/secretary-blinkens-call-with-indian-external-affairs-minister-jaishankar-7/

یہ ترجمہ ازراہ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔

U.S. Department of State

The Lessons of 1989: Freedom and Our Future