امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان
26 فروری 2021
وزیر خارجہ اینٹنی جے بلنکن یکم مارچ 2021 کو اقوام متحدہ اور سوئزرلینڈ و سویڈن کی حکومتوں کی مشترکہ میزبانی میں ہونے والی عطیہ دہندگان کی ورچوئل کانفرنس میں امریکہ کے وفد کی قیادت کریں گے۔ اس موقع پر امریکی ادارہ برائے عالمی ترقی (یوایس ایڈ) کی قائم مقام منتظم گلوریا سٹیئل، یمن کے لیے امریکہ کے خصوصی نمائندے ٹم لینڈرکنگ اور نائب معاون وزیر خارجہ رچرڈ البرائٹ ان کے ساتھ ہوں گے۔ یہ کانفرنس صبح 9:00 بجے شروع ہو گی۔ یہ http://webtv.un.org/live/ پر براہ راست دکھائی جائے گی۔
وزیر خارجہ بلنکن متوقع طور پر قریباً 9:40 بجے کانفرنس سے خطاب کریں گے۔
مزید معلومات کے لیے براہ مہربانی https://www.unocha.org/yemen2021 پر وزٹ کیجیے یا PRMPress@state.gov یا Press@usaid.gov پر رابطہ کیجیے۔
اصل عبارت پڑھنے کا لنک: https://www.state.gov/secretary-of-state-antony-j-blinken-to-participate-in-the-2021-high-level-pledging-event-for-the-humanitarian-crisis-in-yemen/
یہ ترجمہ ازراہ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔