امریکی محکمہ خارجہ
ترجمان کا دفتر
واشنگٹن، ڈی سی
9 دسمبر 2021
وزیر خارجہ بلنکن: جناب صدر جمہوریت کے لیے سربراہی اجلاس کا آغاز کرنے اور ہم پر اس بات پر غور کرنے کے لیے زور دینے پر آپ کا بہت بہت شکریہ کہ ہم اس نئی صدی میں درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے جمہوریتوں کو کس طرح مضبوط بنا سکتے ہیں۔
جیسا کہ صدر نے ذکر کیا کہ ہمیں آج کی بحث کا، اس کے بعد کے کرنے والے کاموں کا، اور اس بات کا شدت سے انتظار تھا کہ جمہوریتیں ہمارے لوگوں کی کس طرح بہتر طریقے سے خدمت کر سکتی ہیں۔ اور جیسا کہ صدر نے کہا اور جیسا کہ میں سمجھتا ہوں کہ ہم سب جانتے ہیں کہ ہماری جمہوریتوں کو اندورنی اور بیرونی طور پر دنیا بھر میں بڑھتے ہوئے چیلنجوں کا سامنا ہے۔ ہم نے حالیہ برسوں میں جمہوری کساد بازاری دیکھی ہے جیسے کہ حکومت پر گھٹتا ہوا اعتماد، اور جمہوری اداروں کو درپیش خطرات ہیں۔ اور یہ ایسے چیلنج نہیں ہیں جن کے بارے میں ہمیں غیرسنجیدگی سے کام لینا چاہیے۔ ہمیں بہت سا کام کرنا ہے۔
اسی لیے ہم آج یہاں جمع ہیں۔
اور ہمارے یہاں موجود ہونے کی وجہ بعینہی یہی ہے۔ اگرچہ ہم میں سے ہر ایک کے ملک کو حقیقی چیلنجوں کا سامنا ہے مگر ہم یہ بھی جانتے ہیں کہ جمہوریت ان چیلنجوں سے نمٹنے اور انسانی وقار کو آگے بڑھانے کا موثر ترین ذریعہ ہے۔ سول سوسائٹی کے ساتھ مل کر کام کرنے سے لے کر اصلاحات اور جمہوری اداروں کو مضبوط بنانے تک، آج ہمارے پاس ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنے کا ایک بہت بڑا موقع ہے۔ اور اس اکٹھ کے پیچھے یہی خیالات کارفرما ہیں۔
اب ہم بند کمرے کا اجلاس شروع کرنے والے ہیں۔ میں اپنے میڈیا کے دوستوں سے بصد احترام گزارش کروں گا کہ وہ باہر تشریف لے جائیں تاکہ اس اجلاس کا آغاز کیا جا سکے۔
اصل عبارت پڑھنے کا لِنکL : https://www.state.gov/secretary-antony-j-blinken-opening-remarks-at-the-virtual-summit-for-democracy-leaders-plenary-session/
یہ ترجمہ ازراہ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔