امریکی محکمہ خارجہ
ترجمان کا دفتر
ترجمان میتھیو ملر کا بیان
4 جنوری، 2024

وزیر خارجہ اینٹنی جے بلنکن 4 تا 11 جنوری ترکیہ، یونان، اردن، قطر، متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، اسرائیل، مغربی کنارے اور مصر کا دورہ کریں گے۔ اس دورے  کے دوران وہ اسرائیل، مغربی کنارے اور غزہ میں شہریوں کی زندگی کو تحفظ فراہم کرنے کی اہمیت، باقیماندہ تمام یرغمالیوں کی رہائی، غزہ میں شہریوں کی زندگی بچانے کے لیے امداد کی بڑے پیمانے پر اور متواتر فراہمی، بنیادی خدمات کی بحالی اور یہ امر یقینی بنانے پر بات چیت کریں گے کہ فلسطینیوں کو غزہ سے جبری بے دخل نہ کیا جائے۔ وزیر خارجہ بحیرہ احمر میں تجارتی جہازوں پر حوثیوں کے حملے روکنے اور لبنان میں کشیدگی سے بچنے سمیت تشدد کے خاتمے، اشتعال انگیزی کو روکنے اور علاقائی کشیدگی  میں کمی لانے جیسے معاملات پر فوری طریقہہائے کار وضع کرنے پر بھی تبادلہ خیالات کریں گے۔ وہ مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے درکار حالات پیدا کرنے کی غرض سے اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے امریکہ کے عزم کی توثیق کریں گے۔ اس میں مستقبل کی فلسطینی ریاست کو حققیت کا روپ دینے کے لیے جامع اور ٹھوس اقدامات بھی شامل ہیں تاکہ دونوں فریق ایک دوسرے کے ساتھ امن و سلامتی سے رہ سکیں۔


اصل عبارت پڑھنے کا لنک: https://www.state.gov/secretary-blinkens-travel-to-turkiye-greece-jordan-qatar-u-a-e-saudi-arabia-israel-the-west-bank-and-egypt/

یہ ترجمہ ازراہِ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔

U.S. Department of State

The Lessons of 1989: Freedom and Our Future