امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان
12 اگست، 2021
ترجمان دفتر خارجہ نیڈ پرائس کے مطابق:
وزیر خارجہ اینٹنی جے بلنکن اور وزیر دفاع لائیڈ جے آسٹن سوئم نے آج اسلامی جمہوریہ افغانستان کے صدر اشرف غنی سے بات کی۔ اس موقع پر انہوں نے زور دے کر کہا کہ امریکہ طالبان کی جانب سے تشدد کے مقابلے میں افغانستان کی سلامتی اور استحکام کے لیے بدستور کوششیں کر رہا ہے۔ وزیر خارجہ بلنکن اور وزیر دفاع آسٹن نے صدر غنی کو بتایا کہ امریکہ سلامتی کی تبدیل ہوتی صورتحال کو دیکھتے ہوئے کابل میں اپنے شہریوں کی تعداد کم کر رہا ہے اور تارکین وطن کے خصوصی ویزے (ایس آئی وی) کے حامل افراد کو افغانستان سے نکالنے کا عمل تیز کرے گا۔ دونوں وزراء نے اس بات پر زور دیا کہ امریکہ افغانستان کی حکومت کے ساتھ سفارت کاری اور سلامتی کےشعبے میں مضبوط تعلقات برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہے۔ بات چیت کے دوران وزیر خارجہ بلنکن، وزیر دفاع آسٹن اور صدر غنی نے افغانستان میں سلامتی کی صورتحال، تشدد کو ختم کرنے کے اقدامات اور اس وقت جاری سفارتی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر خارجہ بلنکن نے یقین دہانی کرائی کہ امریکہ بدستور اس تنازعے کے سیاسی حل کی حمایت کا عزم رکھتا ہے۔
اصل عبارت پڑھنے کا لنک: https://www.state.gov/secretary-blinken-and-secretary-austins-call-with-afghan-president-ghani/
یہ ترجمہ ازراہ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔