امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان
11 مئی، 2021
اطلاع برائے ذرائع ابلاغ
وزیر خارجہ اینٹنی جے بلنکن 12 مئی 2021 بروز بدھ، دن 11:30 بجے امریکی دفتر خارجہ کے پریس بریفنگ روم میں سال 2020 میں مذہبی آزادی کی بین الاقوامی صورتحال کے بارے میں رپورٹ کے اجرا پر آن کیمرا خطاب کریں گے۔
وزیر خارجہ بلنکن کے خطاب سے فوری بعد دفتر خارجہ میں بین الاقوامی مذہبی آزادی کے شعبے کے سینئر عہدیدار ڈین ناڈل بات کریں گے اور صحافیوں کے سوالات کا جواب دیں گے۔
مذہبی آزادی امریکہ کی ایک بنیادی قدر ہونے کے ساتھ ساتھ عالمگیر انسانی حق بھی ہے۔ بین الاقوامی مذہبی آزادی کے قانون 1998 کے تحت جاری کی جانے والی مذہبی آزادی کی بین الاقوامی رپورٹ قریباً 200 ممالک اور علاقوں میں مذہبی آزادی کی صورتحال کا احاطہ کرتی اور دنیا بھر میں مذہبی آزادی کی حمایت میں امریکہ کے اقدامات کی تفصیل بتاتی ہے۔
دنیا بھر کے ممالک کے بارے میں ان رپورٹس تک پابند رسائی سے متعلق ہدایات 12 مئی، بروز بدھ، دن 9:30 بجے صحافیوں کو بھیجی جائیں گی۔ پریس بریفنگ کے آغاز تک پوری رپورٹ کی تفصیلات نشر اور شائع کرنے پر پابندی ہو گی۔ وزیر خارجہ کے خطاب کے بعد یہ رپورٹس www.state.gov پر عوام کے لیے دستیاب ہوں گی۔
اس تقریب میں صحافیوں کی محدود تعداد کو ہی مدعو کیا جائے گا اور یہ www.state.gov پر براہ راست دکھائی جائے گی۔ مزید معلومات کے لیے براہ مہربانی PAPressDuty@state.gov پر دفتر تعلقات عامہ سے رابطہ کیجیے اور دنیا بھر میں مذہبی آزادی کو فروغ دینے کے لیے دفتر خارجہ کی کوششوں کے بارے میں مزید جاننے کے لیے ٹویٹر پر @StateIRF کو فالو کیجیے۔
اصل عبارت پڑھنے کا لنک: https://www.state.gov/secretary-blinken-to-release-2020-international-religious-freedom-report/
یہ ترجمہ ازراہ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔