امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان
ترجمان دفتر خارجہ نیڈ پرائس کا بیان
23 جولائی، 2021
وزیر خارجہ اینٹنی جے بلنکن 26 تا 29 جولائی انڈیا اور کویت کے دارالحکومت نئی دہلی اور کویت سٹی کا دورہ کریں گے۔ اس دوران وہ ان ممالک کے ساتھ شراکتیں مضبوط بنانے کے لیے امریکہ کے عزم کا اعادہ اور اپنی مشترکہ ترجیحات پر باہمی تعاون کو واضح کریں گے۔
وزیر خارجہ بلنکن 28 جولائی کو نئی دہلی میں انڈیا کے وزیر برائے خارجہ امور ڈاکٹر ایس جے شنکر اور وزیراعظم نریندرا مودی سے ملاقاتوں میں کووڈ۔19 کے خلاف اقدامات میں جاری تعاون، خطہء ہند- الکاہل میں دونوں ممالک کے باہمی معاملات، علاقائی سلامتی سے متعلق مشترکہ مفادات، مشترکہ جمہوری اقدار اور موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے سمیت بہت سے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔
وزیر خارجہ بلنکن 28 جولائی کو کویت سٹی جائیں گے جہاں وہ اعلیٰ سطحی کویتی حکام سے ایسے اہم دوطرفہ امور پر بات چیت جاری رکھنے کے لیے ملاقاتیں کریں گے جو ہمارے 60 سالہ سفارتی تعلقات کی اہمیت کو واضح کرتے ہیں۔
وزیر خارجہ بلنکن 29 جولائی کو واشنگٹن ڈی سی واپس آ جائیں گے۔
اصل عبارت پڑھنے کا لنک: https://www.state.gov/secretary-blinkens-travel-to-india-and-kuwait/
یہ ترجمہ ازراہ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔