امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان
3 اگست، 2021
ترجمان دفتر خارجہ نیڈ پرائس کے مطابق:
وزیر خارجہ اینٹنی جے بلنکن نے آج افغان صدر اشرف غنی سے بات کی اور افغانستان کے ساتھ امریکہ کی مضبوط اور پائیدار وابستگی کی یقین دہانی کرائی۔ وزیر خارجہ اور صدر غنی نے امن مذاکرات کی رفتار تیز کرنے اور ایک ایسے سیاسی تصفیے تک پہنچنے کی ضرورت پر زور دیا جس میں تمام فریقین شامل ہوں، خواتین اور اقلیتوں سمیت تمام افغانوں کے حقوق کا احترام ہو، افغان عوام کو اپنے رہنما منتخب کرنے کی آزادی ہو اور افغان سرزمین کے امریکہ، اس کے اتحادیوں اور شراکت داروں کے لیے خطرہ بننے کا سدباب ہو سکے۔ دونوں رہنماؤں نے طالبان کے جاری حملوں کی مذمت کی جن میں انسانی جان اور انسانی حقوق کا کوئی احترام نہیں کیا جا رہا اور معصوم افغانوں کی زندگیوں کے نقصان اور شہری آبادی کے بے گھر ہونے پر افسوس کا اظہار کیا۔ وزیر خارجہ بلنکن اور صدر غنی نے مستقبل میں باہم قریبی رابطہ برقرار رکھنے کا عہد کیا۔
اصل عبارت پڑھنے کا لنک: https://www.state.gov/secretary-blinkens-call-with-afghan-president-ghani-4/
یہ ترجمہ ازراہ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔