امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان
18 فروری 2021
ترجمان دفتر خارجہ نیڈ پرائس کے مطابق:
وزیر خارجہ اینٹنی جے بلنکن نے گزشتہ روز افغان صدر اشرف غنی سے بات چیت کی جس میں امریکہ کی افغانستان میں حکمت عملی کے حوالے سے جاری جائزہ عمل پر تبادلہ خیال ہوا۔ وزیر خارجہ نے افغانستان میں ایک مںصفانہ اور پائیدار سیاسی تصفیے اور مستقل و جامع جنگ بندی کے لیے امن عمل کی حمایت کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیر خارجہ نے زور دیا کہ امریکہ اس مقصد کے حصول کے لیے افغان رہنماؤں، نیٹو اتحادیوں اور عالمی شراکت داروں کے ساتھ قریبی مشاورت جاری رکھے گا۔
اصل عبارت پڑھنے کا لنک: https://www.state.gov/secretary-blinkens-call-with-afghan-president-ghani-2/
یہ ترجمہ ازراہ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔