امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان
گفتگو کی تحریری نقل
26 اپریل، 2021
ترجمان دفتر خارجہ نیڈ پرائس کے مطابق:
وزیر خارجہ اینٹنی جے بلنکن نے امریکہ کے کاروباروں، امریکی چیمبر آف کامرس اور امریکہ-انڈیا بزنس کونسل کے رہنماؤں سے ورچوئل ملاقات کی جس میں اس بات پر تبادلہ خیال ہوا کہ انڈٰیا میں کوویڈ۔19 سے متعلق ہنگامی نوعیت کی امدادی کوششوں میں دونوں ممالک امریکہ کے نجی شعبے کی مہارتوں اور صلاحیتوں سے کیسے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ وزیر خارجہ بلنکن، کوویڈ کے خلاف اقدامات اور تحفظ صحت کی بین الاقوامی رابطہ کار گیل سمتھ اور ہند۔الکاہل امور کے لیے قومی سلامتی کونسل کے رابطہ کار کرٹ کیمبل نے امریکی امداد کے حوالے سے تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا اور اس سلسلے میں امریکی صنعتی شعبے کے اشتراک کا خیرمقدم کیا۔ وزیر خارجہ بلنکن نے امریکی صنعتی شعبے کے شراکت داروں کو سراہا اور ایک مرتبہ پھر یقین دلایا کہ کوویڈ۔19 بحران کو حل کرنے کے لیے جاری کوششوں میں امریکہ انڈیا کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔
اصل عبارت پڑھنے کا لنک: https://www.state.gov/secretary-blinkens-meeting-with-the-u-s-india-business-council/
یہ ترجمہ ازراہ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔