An official website of the United States Government Here's how you know

Official websites use .gov

A .gov website belongs to an official government organization in the United States.

Secure .gov websites use HTTPS

A lock ( ) or https:// means you’ve safely connected to the .gov website. Share sensitive information only on official, secure websites.

امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان
29 جنوری 2021

ترجمان دفتر خارجہ نیڈ پرائس کے مطابق:

وزیر خارجہ اینتھنی جے بلنکن نے آج انڈیا کے وزیر برائے خارجہ امور ڈاکٹر ایس جے شنکر سے بات کی۔ اس دوران انہوں ںے بڑھتی ہوئی امریکہ۔انڈیا شراکت کی توثیقِ نو کی اور باہمی دلچسپی کے امور بشمول کوویڈ۔19 کی ویکسین سے متعلق کوششوں، علاقائی ترقی اور دوطرفہ تعلقات کو وسعت دینے کے آئندہ اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر خارجہ نے ہند۔الکاہل میں ایک اہم امریکی شراکت دار کی حیثیت سے انڈیا کے کردار اور علاقائی تعاون کو وسعت دینے بشمول اس سلسلے میں چہار رخی اتحاد کی کوششوں کی اہمیت واضح کی۔ دونوں وزرائے خارجہ نے عالمی سطح پر ہونے والی پیش ہائے رفت پر قریبی رابطہ رکھنے اور جتنا جلد ہو سکے بالمشافہ ملاقات کرنے پر اتفاق کیا۔


اصل عبارت پڑھنے کا لنک: https://www.state.gov/secretary-blinkens-call-with-indian-external-affairs-minister-jaishankar/

یہ ترجمہ ازراہ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔

U.S. Department of State

The Lessons of 1989: Freedom and Our Future