امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان
3 مئی، 2021
ترجمان دفتر خارجہ نیڈ پرائس کے مطابق:
وزیر خارجہ اینٹنی جے بلنکن نے آج انڈیا کے وزیر برائے خارجہ امور ڈاکٹر ایس جے شنکر سے لندن میں ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے کووڈ۔19 کے مسئلے سے نمٹنے اور امریکہ۔انڈیا جامع عالمگیر تزویراتی شراکت کو مضبوط کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر خارجہ بلنکن اور وزیر جے شنکر نے کووڈ۔19 پر قابو پانے کی حالیہ کوششوں بشمول انڈیا کے لیے امریکہ کی امداد کا جائزہ لیا اور اس وبا کے دوران دونوں ملکوں کی ایک دوسرے کی مدد کو سراہا۔ وزیر خارجہ نے موسمیاتی تبدیلی اور ہند۔الکاہل میں امریکہ کے نمایاں شراکت دار کی حیثیت سے انڈیا کے اہم کردار کی ازسرنو توثیق کی۔ انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل جیسے کثیر ملکی اجتماعات میں اور جی7 کے مہمان ملک کی حیثیت سے انڈیا کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ وزیر خارجہ بلنکن اور وزیر جے شنکر نے تمام دوطرفہ اور عالمی امور پر امریکہ۔انڈیا تعاون جاری رکھنے کی خواہش کا اظہار کیا۔
اصل عبارت پڑھنے کا لنک: https://www.state.gov/secretary-blinkens-meeting-with-indian-external-affairs-minister-jaishankar/
یہ ترجمہ ازراہ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔