امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان
30 اپریل 2021
ترجمان دفتر خارجہ نیڈ پرائس کے مطابق:
وزیر خارجہ اینٹنی جے بلنکن نے آج انڈیا کے وزیر برائے خارجہ امور ڈاکٹر ایس جے شنکر سے ملاقات کی اور کووڈ-19 وبا کے مقابلے میں امریکہ۔انڈیا شراکت کی مضبوطی کی دوبارہ توثیق کی۔ امریکہ کی ضرورت کے وقت انڈیا کی فراہم کردہ مدد کو سراہتے ہوئے وزیرخارجہ بلنکن نے انڈین حکومت کے کووڈ-19 کے خلاف اقدامات میں مدد کے لیے امریکی حکومت کی طرف سے جاری جامع کوششوں کا جائزہ پیش کیا۔ اس موقع پر انہوں نے امریکہ کی صنعتوں، غیرسرکاری اداروں اور نجی شہریوں کی جانب سے انڈیا میں کووڈ-19 کے خلاف اقدامات میں بھرپور مدد کی کوششوں کا تذکرہ بھی کیا۔ وزیر خارجہ نے جانوں کے ضیاع پر افسوس اور اس مشکل وقت میں اپنے دوستوں اور عزیزوں کو کھونے والوں سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ وزیر خارجہ بلنکن اور وزیر خارجہ جے شنکر نے ایک دوسرے سے قریبی رابطہ قائم رکھنے پر اتفاق کیا۔
اصل عبارت پڑھنے کا لنک: https://www.state.gov/secretary-blinkens-call-with-indian-external-affairs-minister-s-jaishankar-3/
یہ ترجمہ ازراہ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔