امریکی دفتر خارجہ
ترجمان کا دفتر
برائے فوری اجراء
11 جنوری، 2022
دفتر خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس کے مطابق:
وزیر خارجہ اینٹنی جے بلنکن نے آج میلبورن میں انڈیا کے وزیر برائے خارجہ امور ڈاکٹر سبرامنیم جے شنکر سے ملاقات کی۔ وزیر خارجہ بلنکن اور وزیر خارجہ جے شنکر نے خطہء ہند۔ الکاہل اور اس سے پرے امن، سلامتی اور خوشحالی کو فروغ دینے میں اہمیت کی حامل امریکہ۔ انڈیا شراکت کو وسعت دینے اور اسے مزید مضبوط بنانے کے لیے گزشتہ سال میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ وزیر خارجہ بلنکن اور وزیر جے شنکر نے کواڈ کے ذریعے ہند۔ الکاہل میں تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے کی جانے والی کوششوں اور مشترکہ ترجیحات پر باہمی تعاون کو وسعت دینے پر تبادلہ خیال کیا جن میں قوانین کی بنیاد پر قائم عالمی نظام کو مضبوط کرنا بھی شامل ہے۔ وزیر خارجہ بلنکن اور وزیر جے شنکر نے کووڈ۔19 وباء کا مقابلہ کرنے، روس کی جارحیت کے جواب میں سفارتی کوششوں، افغانستان میں ہمیں درپیش مسائل، برما کو دوبارہ جمہوری راہ پر ڈالنے اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی بات چیت کی۔
اصل عبارت پڑھنے کا لنک: https://www.state.gov/secretary-blinkens-meeting-with-indian-external-affairs-minister-jaishankar-4/
یہ ترجمہ ازراہ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔