امریکی دفتر خارجہ
ترجمان کا دفتر
برائے فوری اجراء
24 فروری، 2022
دفتر خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس کے مطابق:
وزیر خارجہ اینٹنی جے بلنکن نے آج انڈیا کے وزیر برائے خارجہ امور ڈاکٹر سبرامنیم جے شنکر سے بات کی اور اس موقع پر یوکرین کے خلاف روس کے سوچے سمجھے، بلااشتعال اور بلا جواز حملے پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر خارجہ بلنکن نے روس کے حملے کی مذمت کرنے اور یوکرین سے اس کی فوجوں کی فوری واپسی اور جنگ بندی کے مطالبے کے لیے مضبوط اجتماعی ردعمل کی اہمیت پر زور دیا۔
اصل عبارت پڑھنے کا لنک: https://www.state.gov/secretary-blinkens-call-with-indian-external-affairs-minister-jaishankar-5/
یہ ترجمہ ازراہ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔