An official website of the United States Government Here's how you know

Official websites use .gov

A .gov website belongs to an official government organization in the United States.

Secure .gov websites use HTTPS

A lock ( ) or https:// means you’ve safely connected to the .gov website. Share sensitive information only on official, secure websites.

امریکی دفتر خارجہ
ترجمان کا دفتر
20 ستمبر 2022

دفتر خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس کے مطابق:

وزیر خارجہ اینٹنی جے بلنکن نے آج ترکیہ کے وزیر خارجہ میولت چوشولو سے نیویارک سٹی میں ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیر خارجہ بلنکن اور وزیر خارجہ چوشولو نے جنوبی قفقاز میں جاری تناؤ پر تبادلہء خیال کیا۔ بات چیت میں وزیر خارجہ بلنکن کا کہنا تھا کہ امریکہ آزربائیجان اور آرمینیا کے مابین مذاکرات میں سہولت دینے اور تنازعے کا طویل مدتی سیاسی تصفیہ ممکن بنانے میں مدد دے رہا ہے۔ انہوں نے یوکرین کے خلاف روس کی جنگ کے جواب میں باہمی تعاون اور نیٹو کے اتحاد کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر بھی تبادلہء خیال کیا۔ وزیر خارجہ نے بحیرہ اسود کے راستے یوکرین کے اناج کی متواتر ترسیل یقینی بنانے کے لیے ترکیہ کی سفارتی کوششوں کو سراہا اور اقوام متحدہ کی ثالثی میں ہونے والے معاہدوں کو قائم رکھنے اور ماسکو سے اس کے وعدوں پر جواب طلبی کی اہمیت پر زور بھی دیا۔


اصل عبارت پڑھنے کا لنک: https://www.state.gov/secretary-blinkens-meeting-with-turkish-foreign-minister-cavusoglu-4/

یہ ترجمہ ازراہ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔

U.S. Department of State

The Lessons of 1989: Freedom and Our Future