An official website of the United States Government Here's how you know

Official websites use .gov

A .gov website belongs to an official government organization in the United States.

Secure .gov websites use HTTPS

A lock ( ) or https:// means you’ve safely connected to the .gov website. Share sensitive information only on official, secure websites.

امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان
16 فروری 2021
دفتر خارجہ کا بیان

ترجمان دفتر خارجہ نیڈ پرائس کے مطابق:

وزیر خارجہ اینتھنی جے بلنکن نے آج عراق کے وزیراعظم مصطفیٰ القدیمی سے بات چیت کی۔ وزیرخارجہ نے گزشتہ روز اربیل میں ہونے والے متعدد راکٹ حملوں پر دکھ کا اظہار کیا اور ان حملوں میں زخمی ہونے والے بے گناہ عراقی شہریوں، اتحادی افواج کے ارکان اور ہلاک ہونے والے سویلین ٹھیکیدار کے اہلخانہ اور عزیزوں کے لیے ہمدردی کا پیغام دیا۔ وزیر خارجہ نے انہیں کردستان کی علاقائی حکومت کے وزیراعظم مسرور برزانی سے ہونے والی اپنی بات چیت سے بھی آگاہ کیا اور متشدد انتہاپسندوں سے نمٹنے کے لیے علاقائی حکومت کے ساتھ مل کر کام جاری رکھنے کے لیے وزیراعظم قدیمی کی حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے گزشتہ روز کیے گئے حملوں کے ذمہ دار گروہوں کی نشاندہی اور ان کے محاسبے کے لیے جاری کوششوں اور عراقی حکومت کی جانب سے دولت اسلامیہ (آئی ایس آئی ایس) کے خلاف لڑنے کے لیے وہاں موجود امریکی و اتحادی افواج کے ارکان کے تحفظ کے لیے عراقی حکومت کی ذمہ داری اور عزم پر بھی بات کی۔


اصل عبارت پڑھنے کا لنک: https://www.state.gov/secretary-blinkens-call-with-iraqi-prime-minister-al-kadhimi/

یہ ترجمہ ازراہ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔

U.S. Department of State

The Lessons of 1989: Freedom and Our Future