An official website of the United States Government Here's how you know

Official websites use .gov

A .gov website belongs to an official government organization in the United States.

Secure .gov websites use HTTPS

A lock ( ) or https:// means you’ve safely connected to the .gov website. Share sensitive information only on official, secure websites.

امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان
برائے فوری اجراء
اطلاع
27 جنوری 2021

ترجمان نیڈ پرائس کے مطابق:

وزیر خارجہ اینٹنی جے بلنکن نے آج نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز سٹولٹنبرگ سے بات کی اور ماورائے اوقیانوس اتحاد کو مضبوط بنانے اور اس میں نیا ولولہ ڈالنے کے لیے صدر بائیڈن کی انتظامیہ کے عزم کو واضح کیا۔ وزیر خارجہ بلنکن اور سیکرٹری جنرل نے نیٹو 2030 رپورٹ پر بھی تبادلہ خیال کیا جو نیٹو کو نئی تزویراتی حقیقتوں کے مطابق ڈھالنے کے لیے ایک ٹھوس بنیاد مہیا کرتی ہے۔ علاوہ ازیں، انہوں نے 2021 کی پہلی ششماہی میں نیٹو کی ایک کانفرنس/رہنماؤں کا اجلاس طے کرنے کے لیے بات چیت شروع کرنے پر بھی اتفاق کیا۔


اصل عبارت پڑھنے کا لنک: https://www.state.gov/secretary-blinkens-call-with-nato-secretary-general-stoltenberg/

یہ ترجمہ ازراہ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔

U.S. Department of State

The Lessons of 1989: Freedom and Our Future