امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان
27 جولائی، 2021
ترجمان دفتر خارجہ نیڈ پرائس کے مطابق:
وزیر خارجہ اینٹنی جے بلنکن نے آج نیپال کے وزیراعظم شیر بہادر دیوبا سے بات کی۔ وزیر خارجہ بلنکن اور وزیراعظم دیوبا نے امریکہ۔ نیپال شراکت کی اہمیت پر زور دیا اور امریکہ کی جانب سے نیپال کے لیے 1.5 ملین ویکسین کے عطیے اور کووڈ۔19 وباء کے حوالے سے دیگر امداد پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر خارجہ اور وزیراعظم نے موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کا مقابلہ کرنے کے لیے دونوں ممالک کے باہمی تعاون پر بات چیت بھی کی۔
اصل عبارت پڑھنے کا لنک: https://www.state.gov/secretary-blinkens-call-with-nepali-prime-minister-deuba/
یہ ترجمہ ازراہ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔