امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان
29 جنوری 2021
ترجمان دفتر خارجہ نیڈ پرائس کے مطابق:
وزیر خارجہ اینتھنی جے بلنکن نے آج پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے بات کی۔ وزیر خارجہ بلنکن اور وزیر خارجہ قریشی نے سزا یافتہ دہشت گرد احمد عمر سعید شیخ اور امریکی صحافی ڈینیئل پرل کے اغوا اور قتل کے دیگر ذمہ داروں کا احتساب یقینی بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر خارجہ بلنکن نے پاکستانی سپریم کورٹ کے فیصلے اور ان قیدیوں کی ممکن رہائی پر امریکہ کے خدشات کا پرزور اظہار کیا۔ علاوہ ازیں وزیر خارجہ بلنکن اور ان کے پاکستانی ہم منصب نے افغان امن عمل، علاقائی استحکام میں معاونت اور دونوں ممالک میں تجارت اور تجارتی تعلقات کو وسعت دینے کے امکانات پر امریکہ-پاکستان مسلسل تعاون کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا۔
اصل عبارت پڑھنے کا لنک: https://www.state.gov/secretary-blinkens-call-with-pakistani-foreign-minister-qureshi/
یہ ترجمہ ازراہ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔