امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان
16 مئی، 2021
ترجمان دفتر خارجہ نیڈ پرائس کے مطابق:
وزیر خارجہ اینٹنی جے بلنکن نے آج پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے بات کی جس میں انہوں نے افغان امن عمل پر تعاون جاری رکھنے، انسداد دہشت گردی کے معاملے پر پاکستان کی پیش رفت، دونوں ممالک کے مابین تجارت اور کاروباری تعلقات کو وسعت دینے کے امکان اور جنوبی ایشیا میں علاقائی ربط بہتر بنانے کی اہمیت واضح کی۔
اصل عبارت پڑھنے کا لنک: https://www.state.gov/secretary-blinkens-call-with-pakistani-foreign-minister-qureshi-2/
یہ ترجمہ ازراہ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔