امریکی دفتر خارجہ
ترجمان کا دفتر
6 مئی، 2022
دفتر خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس کے مطابق:
وزیر خارجہ اینٹنی جے بلنکن نے آج پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے بات کی اور دونوں ممالک کے مابین وسیع البنیاد تعلقات کو مضبوط بنانے کی خواہش کا اعادہ کیا۔ وزیر خارجہ نے افغانستان کے استحکام اور دہشت گردی کے خلاف لڑنے کے لیے امریکہ اور پاکستان کے مضبوط عزم کو واضح کیا۔ وزیر خارجہ اور ان کے پاکستانی ہم منصب نے دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری، موسمیاتی امور، توانائی، صحت اور تعلیم کے شعبے میں جاری تعلقات کو بھی اجاگر کیا۔
یہ امریکہ۔ پاکستان تعلقات کا 75واں سال ہے اور ہم دونوں ممالک کے باہمی تعاون کو مزید بہتر بنانے کے متمنی ہیں۔
اصل عبارت پڑھنے کا لنک: https://www.state.gov/secretary-blinkens-call-with-pakistani-foreign-minister-bhutto-zardari/
یہ ترجمہ ازراہ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔