امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان
18 فروری 2021
ترجمان دفتر خارجہ نیڈ پرائس کے مطابق:
وزیر خارجہ اینٹنی جے بلنکن نے آج آسٹریلیا کی وزیر خارجہ میریس پین، انڈیا کے وزیر برائے خارجہ امور ڈاکٹر ایس جے شنکر اور جاپان کے وزیر خارجہ ٹوشو مٹسو موٹیجی سے بات چیت کی۔ اس موقع پر وزرا نے کوویڈ-19 کے خلاف اقدامات، اس وبا کے بعد بحالی کے عمل اور موسمیاتی تبدیلی کے امور پر چاروں ہم خیال ممالک (”کواڈ”) تعاون پر تبادلہ خیال کیا اور ان عالمگیر مسائل سے نمٹنے کے لیے اکٹھے کام کرنے کا عہد کیا۔ وزرا نے غلط اطلاعات سے نمٹنے، انسداد دہشت گردی، سمندری سلامتی، برما میں جمہوری طریقے سے منتخب حکومت کی بحالی کی فوری ضرورت اور پورے خطے میں جمہوری مضبوطی میں مزید بہتری لانے کی ترجیح پر بھی بات کی۔ شرکا نے خطے میں آسیان کی مرکزی حیثیت کے لیے اپنی باہمی حمایت کی ازسرنو توثیق کی۔ انہوں نے آزاد اور کھلے ہند-الکاہل کے فروغ بشمول بحری سفر کی آزادی اور خطے کے ممالک کی زمینی سالمیت کے لیے وزارتی سطح پر کم از کم سالانہ بنیادوں پر اور اعلیٰ و نچلی سطحوں پر باقاعدگی سے کواڈ کا اجلاس منعقد کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
اصل عبارت پڑھنے کا لنک: https://www.state.gov/secretary-blinkens-call-with-quad-ministers/
یہ ترجمہ ازراہ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔