امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان
26 فروری 2021
ترجمان دفتر خارجہ نیڈ پرائس کے مطابق:
وزیر خارجہ اینٹنی جے بلنکن نے آج کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو سے ورچوئل ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے 23 فروری کو صدر بائیڈن کی وزیراعظم ٹروڈ کے ساتھ دوطرفہ ورچوئل ملاقات اور امریکہ-کینیڈا شراکت سے متعلق مستقبل کی منصوبہ بندی کے اعلان کو سامنے رکھتے ہوئے کوویڈ-19 کا مقابلہ کرنے اور مستقبل میں ایسے خطرات سے بچاؤ کے لیے مشترکہ طریقہ عمل اپنانے کا عزم کیا۔ انہوں نے کینیڈا اور امریکہ کی معیشتوں اور عوام کے فائدے کے لیے توانائی، روزگار اور صارفین کے تحفظ سے متعلق اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
اصل عبارت پڑھنے کا لنک: https://www.state.gov/secretary-blinkens-meeting-with-canadian-prime-minister-trudeau/
یہ ترجمہ ازراہ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔