An official website of the United States Government Here's how you know

Official websites use .gov

A .gov website belongs to an official government organization in the United States.

Secure .gov websites use HTTPS

A lock ( ) or https:// means you’ve safely connected to the .gov website. Share sensitive information only on official, secure websites.

امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان
22 فروری 2021

ترجمان دفتر خارجہ نیڈ پرائس کے مطابق:

وزیر خارجہ اینٹنی جے بلنکن نے آج یورپی یونین کے اعلیٰ سطحی نمائندے جوزف بوریل کی دعوت پر یورپی یونین کی کونسل برائے خارجہ امور (ایف اے سی) کے ورچوئل اجلاس میں شرکت کی۔ اس موقع پر وزیر خارجہ بلنکن نے امریکہ-یورپی یونین تعلقات کو دوبارہ درست راہ پر لانے، ان میں نئی توانائی پیدا کرنے اور اس حوالے سے اولوالعزمی کی سطح میں اضافے کے لیے امریکہ کا عزم واضح کیا۔ انہوں نے جمہوریت، انسانی حقوق اور کثیرملکی حکمت عملی کی بنیاد پر عالمی مسائل سے نمٹنے کے لیے یورپی یونین اور رکن ممالک کے مابین قریبی تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔ ایف اے سی کے دوران وزیر خارجہ، یورپی یونین کے اعلیٰ سطحی نمائندے بوریل اور رکن ممالک کے وزرائے خارجہ نے اہم نوعیت کے عالمگیر مسائل بشمول کوویڈ-19، ایران، چین اور موسمیاتی تبدیلی سے متعلق مشترکہ اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر وزیر خارجہ نے روس کی جانب سے الیکسی نیولینی اور ان کے حامیوں کے خلاف اقدامات کے جواب میں یورپی یونین کے انسانی حقوق کی پامالی کی پاداش میں پابندیوں سے متعلق نظام کے تحت اس کے خلاف پابندیاں عائد کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا۔


اصل عبارت پڑھنے کا لنک: https://www.state.gov/secretary-blinkens-participation-in-the-eu-foreign-affairs-council/

یہ ترجمہ ازراہ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔

U.S. Department of State

The Lessons of 1989: Freedom and Our Future