امریکی دفتر خارجہ
ترجمان کا دفتر
24 مئی، 2022
دفتر خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس کے مطابق:
وزیر خارجہ اینٹنی جے بلنکن نے آج یوکرین کے وزیر خارجہ دمتریو کولیبا سے بات کی اور اس دوران 15 مئی کو ان کے ساتھ برلن میں اپنی ملاقات کے بعد ہونے والی پیش رفت کے بارے میں تبادلہء خیال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے یوکرین کے خلاف روس کی بلااشتعال اور بلاجواز جنگ کے اثرات سے نمٹنے کے لیے اِس وقت جاری سفارتی کوششوں اور کریملن سے اس کے اقدامات پر جواب طلبی سے متعلق بات چیت کی۔ اس موقع پر وزیر خارجہ بلنکن کا کہنا تھا کہ صدر پیوٹن کی سفاکانہ جنگ کے نتیجے میں پیدا ہونے والے غذائی تحفظ کے عالمگیر بحران سے نمٹنے کے لیے عالمگیر اقدامات کی ضرورت ہے اور انہوں ںے یوکرین میں پیدا ہونے والے اناج کو عالمی منڈیوں تک پہنچانے کے ممکنہ ذرائع پر تبادلہء خیال کیا۔ وزیر خارجہ بلنکن نے صدر بائیڈن کی جانب سے 21 مئی کو منظور کردہ 40.1 بلین ڈالر کی اضافی مدبندیوں کے قانون کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا جس کے ذریعے یوکرین اور جنگ سے متاثرہ دیگر ممالک کو مزید دفاعی، معاشی اور انسانی امداد کی فراہمی ممکن ہوتی ہے۔ وزیر خارجہ نے ماسکو کی جارحیت کے سامنے یوکرین کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے امریکہ کی مضبوط حمایت کو ایک مرتبہ پھر واضح کیا۔
اصل عبارت پڑھنے کا لنک: https://www.state.gov/secretary-blinkens-call-with-ukrainian-foreign-minister-kuleba-23/
یہ ترجمہ ازراہ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔