امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان
وزیر خارجہ اینٹنی جے بلنکن کا بیان
26 مئی، 2021
آج ہم اندرون ملک اور دنیا بھر میں بودھ مت کے ماننے والوں کے ساتھ وساکھ کی خوشیوں میں شریک ہیں۔ یہ بدھا کے ورثے، روایت اور تعلیمات کے اعتراف کا دن ہے۔
اس موقع پر ہم دنیا بھر میں بودھ برادری کے انمول کردار کا اعتراف کرتے ہیں۔ دردمندی، امن اور انسانی وقار کے احترام کے عالمگیر اصول قائم رکھنے کے عہد کی تجدید میں ہم ان برادریوں کے ساتھ ہیں۔
ہماری دعا ہے کہ یہ دن ہم سب کو اپنی مشترکہ اقدار پر غور کرنے اور بودھ مت کے پیروکاروں سمیت تمام مذہبی روایات کے حامل لوگوں کے لیے پہلے سے بہتر دنیا کی تعمیر کے لیے اجتماعی طور پر کام کرنے کی تحریک دے۔
بدھا پورنیما مبارک
اصل عبارت پڑھنے کا لنک: https://www.state.gov/on-the-occasion-of-vesak-day/
یہ ترجمہ ازراہ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔