امریکی دفتر خارجہ
ترجمان کا دفتر
وزیر خارجہ اینٹنی جے بلنکن کا بیان
3 نومبر، 2022
امریکہ پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان اور دیگر پر ایک سیاسی جلوس میں ہونے والی فائرنگ کی سختی سے مذمت کرتا ہے۔ ہم عمران خان اور اس واقعے میں زخمی ہونے والے دوسرے تمام افراد کی فوری اور مکمل صحت یابی کے خواہش مند ہیں اور ہلاک ہونے والے شخص کے اہلخانہ سے تعزیت کرتے ہیں۔
سیاست میں تشدد کی کوئی جگہ نہیں اور ہم تمام فریقین سے کہتے ہیں کہ وہ تشدد، ہراسانی اور دھمکیوں سے احتراز کریں۔ امریکہ پاکستان کو جمہوری اور پُرامن دیکھنے کا عزم رکھتا ہے اور ہم پاکستان کے لوگوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔
اصل عبارت پڑھنے کا لنک: https://www.state.gov/shooting-of-former-pakistani-prime-minister-imran-khan/
یہ ترجمہ ازراہ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔