An official website of the United States Government Here's how you know

Official websites use .gov

A .gov website belongs to an official government organization in the United States.

Secure .gov websites use HTTPS

A lock ( ) or https:// means you’ve safely connected to the .gov website. Share sensitive information only on official, secure websites.

امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان
وزیر خارجہ اینٹنی جے بلنکن کا پیغام
یکم جون، 2021

ہم جنس پرست خواتین اور مردوں، دو جنسی رحجانات رکھنے والوں، مخنثوں، کوئیر اور بین جنسی افراد اور ایسے دیگر لوگوں (LGBTQI+) کے حقوق کے اعتراف میں منائے جانے والے اس مہینے میں ہم ایک اہم پیغام دیتے ہیں کہ ”آپ بھی ہمارا حصہ ہیں۔” دفتر خارجہ کے لوگوں کے متنوع تجربات، نکتہ ہائے نظر اور کردار ہمارے ادارے کو مضبوط تر بناتے اور امریکہ کے سفارتی اہداف کی تکمیل میں مدد دیتے ہیں۔ ہم ہر طرح کے لوگ ہیں مگر ہم ایک ہیں۔

دفتر خارجہ بیرون ملک LGBTQI+ کے انسانی حقوق سے متعلق امور میں امریکہ کی شمولیت بڑھانے کے لیے پُرعزم ہے۔ اس مقصد کے لیے ہم دنیا بھر میں ایسے شراکت داروں کے ساتھ کام کرتے ہیں جو اپنے مخصوص مسائل سے نمٹنے کے لیے اپنی مہارت اور اختراعی طریقوں سے کام لیتے ہیں۔ ہم سمجھتے ہیں کہ ایسی شراکتوں کے ذریعے ہم تمام LGBTQI+ افراد کے لیے ایک محفوظ تر اور ایسا عالمگیر معاشرہ تعمیر کر سکتے ہیں جہاں سبھی کو برابر حقوق حاصل ہوں۔ ہم ایسے LGBTQI+ سماجی گروہوں کو درپیش شدید نوعیت کے مسائل سے آگاہی اور ان سے نمٹنے کی کوشش بھی کر رہے ہیں جو خاص طور پر پسماندہ ہیں۔ ان میں خواتین اور لڑکیاں، نسلی و مذہبی اقلیتیں، معذور افراد، مخنث، متنوع جنس کے حامل اور بین جنسی افراد شامل ہیں۔

آئیے اس جون میں یہ مہینہ مناتے ہوئے ناصرف یہ دیکھیں کریں کہ ہم LGBTQI+ افراد کے انسانی حقوق کی جدوجہد میں کتنی پیش رفت کر چکے ہیں بلکہ باقیماندہ مسائل کو بھی سمجھیں۔ دنیا بھر میں LGBTQI+ افراد کو اس بنا پر امتیازی سلوک، تشدد اور دیگر طرح کے مظالم کا سامنا ہے کہ ان کی جنسی شناخت کیا ہے اور وہ کس سے محبت کرتے ہیں۔ اگرچہ اس معاملے میں ہمیں اب بھی بہت سا کام کرنا ہے، تاہم دفتر خارجہ کو سبھی کے انسانی حقوق کے فروغ کے لیے اپنی مثال کی طاقت سے قائدانہ کردار ادا کرنے پر فخر ہے جس میں میں ہماری افرادی قوت میں شامل LGBTQI+ ارکان کی مثال بھی شامل ہے۔

ہم اپنی شناخت کے اعتبار سے فخریہ طور پر متنوع ہیں لیکن تمام انسانوں کے لیے آزادی اور وقار سے ہماری مشترکہ وابستگی ایک جیسی ہے۔


اصل عبارت پڑھنے کا لنک: https://www.state.gov/on-pride-month/

یہ ترجمہ ازراہ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔

U.S. Department of State

The Lessons of 1989: Freedom and Our Future