امریکی دفتر خارجہ
ترجمان کا دفتر
وزیر خارجہ اینٹںی جے بلنکن کا بیان
29 ستمبر، 2022
میں ڈورین بوگڈان۔مارٹن کو بین الاقوامی مواصلاتی یونین (آئی ٹی یو) کے سیکرٹری جنرل کے عہدے کا تاریخی انتخاب جیتنے پر مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ یہ نتیجہ رکن ممالک کی جانب سے آئی ٹی یو میں عالمگیر ربط، ڈیجیٹل اختیار اور قیادت سے متعقل بوگڈان۔مارٹن کے عالمگیر ربط، ڈیجیٹل اخٹیار اور قیادت سے متعلق مس مارٹن کے اختراعی، اشتراکی اور جامع تصور کی عکاسی کرتا ہے۔ ان کے انتخاب کے بعد آئی ٹی یو بذات خود پہلے سے زیادہ جامع اور تمام فریقین کی نمائندہ بن گئی ہے جبکہ بوگڈان۔مارٹن یونین کی 157 سالہ تاریخ میں اس کی سیکرٹری جنرل منتخب ہونے والی پہلی خاتون ہیں۔
امریکہ آئی ٹی یو کے تصور کی بھرپور حمایت کرتا ہے اور ڈیجیٹل تقسیم پاٹنے، انٹرنیٹ تک قابل اعتماد رسائی سے محروم 2.7 بلین لوگوں کا دوسروں سے رابطہ ممکن بنانے اور آئی ٹی یو کے لیے ایک ایسا لائحہ عمل تیار کرنے کے لیے مس مارٹن کے ساتھ کام کرنے کا متمنی ہے جس سے تمام متعلقہ فریقین کے مابین تعاون کو وسعت ملے گی۔ ایسا تعاون آئی ٹی یو کا بنیادی مقصد ہے اور یہ دنیا بھر کے مواصلاتی نیٹ ورکس کے ربط اور باہم متعاملیت کو فروغ دینے کے لیے ضروری ہے۔
مس بوگڈان۔مارٹن کی انتخابی مہم کے لیے امریکہ کی حمایت امریکہ کی جانب سے یہ یقینی بنانے کے عزم کی تجدید کا اظہار ہے کہ بین الاقوامی ادارے بہتر طور سے چلائے جائیں، وہ اپنے ارکان کے لیے جوابدہ ہوں اور لوگ ان کی کارکردگی پر جواب طلب کر سکیں۔ ہم نے موجودہ امریکی انتظامیہ کے ابتدائی ایام سے ہی واضح کر دیا ہے کہ اقوام متحدہ سمیت کثیرفریقی جگہوں پر امریکہ کا قائدانہ کردار یہ یقینی بنانے کے لیے ضروری ہے کہ عالمی برادری ہمارے مشترکہ مسائل کو حل کرنے کی بہترین پوزیشن میں ہے۔ آج کا یہ انتخابی نتیجہ بین الاقوامی مواصلاتی یونین کے اسی مقصد کی حمایت ہے۔
اصل عبارت پڑھنے کا لنک: https://www.state.gov/the-election-of-doreen-bogdan-martin-as-secretary-general-of-the-international-telecommunication-union/
یہ ترجمہ ازراہ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔